مالیگاؤں: نسیم اسٹور کے پاس معمور نسیمی پر قاتلانہ حملہ، ملزمین پر 324 کے تحت مقدمہ درج


مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی توصیف جاوید احمد نسیمی نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ایک وائرمین کے معاملے کو لیکر ان کے بھائی معمور احمد نسیمی کو بدر کا باڑا شوکت ہوٹل کے پاس شوکت ہوٹل والے وہاب علی، اباز پہلوان اور دیگر کچھ افراد نے بات چیت کیلئے بلایا اور پھر موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اباز پہلوان اور ایک افراد نے معمور کو پکڑ لیا، اور وہاب علی، سعد علی، عرفات علی کے علاوہ توصیف علی وغیرہ نے تیز دھار ہتھیار سے معمور احمد پر حملہ کرکے اسے شدید طور پر زخمی کردیا۔ 

مذکورہ معاملے میں فریادی کی شکایت پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن نے ملزم وہاب علی، ذاکر علی، بشیر علی، ارباز پہلوان اور توصیف کرانہ والا، سعد علی، عرفات علی پر گناہ رجسٹر نمبر 97/24 دفعہ 324 504 506 اور غیر قانونی جماؤ بندی 143 147 148 149 34 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا ہے۔ اس معاملے میں معمور احمد نسیمی نے نمائندے کو بتایا کہ وائرمین معاملے کو لیکر ان تمام ملزمین نے تنازعہ پیدا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہاتھ پائی کی۔ اور ان کے سر پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرکے شدید طور پر زخمی کردیا اور جیب سے کچھ رقم بھی نکال لی۔ 

معمور احمد نے مزید کہا کہ ملزمین نے خود کو چھوٹ پہنچا کر سامنے سے ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کررہے ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کا سی سی ٹی وی ویڈیو شوشل میڈیا پر تیز سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ ملزمین فریادی کے بھائی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اور پولیس کانسٹیبل کو دیکھتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ جبکہ زخمی معمور کے اہل خانہ پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس معاملے کی تفتیش آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کوڑی کررہے ہے۔ 












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے