مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) بروز بدھ 15 مئی کو مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کی صدارت میں دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کا پہلا انتخابی جلسہ فتح میدان میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ابتدائی تقریر علیم الدین فلاحی،اطہر حسین اشرفی،یوسف الیاس سیٹھ، وغیرہ نے مختصر باتیں رکھی۔
اس دوران رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں عربی کے اس معقولہ سے کیا جس کا ترجمہ ہے کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور کام کی تکمیل اللہ رب العزت کی قبضہ قدرت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے پارلیمنٹ الیکشن میں امیدواری کرنے کا ہر ہندوستانی کو حق ہے اس ملک کا ہر شہری گرام پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑ سکتا ہے۔ آج کے حالات ایسے ہیں ان حالات میں مسلم امیدوار ان علاقوں سے دیے جاتے ان لوک سبھا حلقے سے دیے جاتے جہاں سات لاکھ مسلم ووٹ ہیں جہاں چھ لاکھ اور ساڑھے پانچ لاکھ مسلم ووٹرس ہیں وہاں سے مسلم امیدوار چن کر آسکتا تھا ملک آزاد ہوا کانگریس پارٹی کی حکومت قائم ہوئی اس ملک میں جس طرح کے حالات گزرے وہ ہمارے آباواجداد کو پتا ہے اس ملک میں فسادات کا ایک لا متناہی سلسلہ تھا اور یہ فسادات صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا جاتا تھا، جان و مال عزت و آبرو کا نقصان صرف مسلمانوں کا ہوتا تھا مسلمانوں کی تباہی و بربادی ہوتی تھی اس ملک میں 15 ہزار سے زائد فسادات ہوئے یہ وہ زمانہ تھا جب کانگریس پارٹی کی حکومت تھی سچر کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی حالت دلتوں سے زیادہ بدتر ہے اور یہ نوبت ہماری کسی پارٹی نے بنائی ہے تو وہ کانگریس پارٹی ہے آج پربھنی جیسا علاقہ جہاں چھ لاکھ مسلم ووٹ ہیں ممبئی جیسے علاقوں میں ہمارا یہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ جہاں ساڑھے پانچ لاکھ مسلم ووٹ ہیں مسلمان کو امیدواری نہیں دی گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ پر جانے سے پہلے مَیں نے یہ وضاحت کی تھی کہ اگر مہا وکاس اگھاڑی نے مجھے امیدواری دی تو پارلیمنٹ الیکشن کے لیے سوچے گے آج کانگریس، راشٹروادی، سماجوادی، شوسینا ادھو کسی نے بھی مسلم امیدوار کو پورے مہاراشٹر میں ٹکٹ نہیں دیا ہے سوچنے کا مقام ہے ہمارے سامنے دو مصیبت ہے ایک بڑی مصیبت ہے دوسری چھوٹی مصیبت ہے ہم مسلمان ہیں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں جب تم دو مصیبتوں میں گرفتار ہوجاؤ اور تیسرا کوئی راستہ نہیں ہو تو ہلکی مصیبت اختیار کر لیں، کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ایک سّکے کے دو رُخ ہے ایک کھلا دشمن ہے اور ایک چھپا ہوا دشمن ہے آج ملک کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا یا یوں کہی یہ کہ ہماری ضرورت بن گئی ہے ملک میں ہماری ماں بہنوں کو بے پردہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہماری شریعت کو مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے ہم سے ہماری شہریت کا حق چھینا جا رہا ہے۔ مسجدوں پر بلڈوز چلایا جا رہا ہے مزارات محفوظ نہیں ہے مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ بتایا جا رہا ہے سی اے اے قانون لا کر کے جو سازش کی جا رہی ہے وہ سمجھنے کی بات ہے سال 2014 سے ملک کی برسرِ اقتدار بی جے پی حکومت رہی ہے انھوں نے صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا ہے وہ کہتے ہیں 80 اور 20 کی بات کی جا رہی ہے 80 میں تمام غیر مسلم ہیں اور 20 فی صد ہم مسلمان ہیں سی اے اے قانون کا مطلب و مقصد یہ ہے کہ اگر اس ملک میں کوئی شہریت کے لیے درخواست دے گا اگر وہ غیر مسلم ہے تو اسے شہریت دی جائے گی اور اگر مسلمان ہیں تو اسے شہریت نہیں دی جائے گی، انکا اگلا قدم این آر سی لانے کا ہے حکومت کے کارندے آپ کے گھر تک پہنچ کر ہندوستانی ہونے کا ثبوت مانگے گے، ہمیں انڈین ہونے کے کاغذات پیش کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جو ثبوت نہیں پیش کرسکے گا پولس اسے ڈکٹینشن کیمپ میں لے جاۓ گی یہ ایسا قید خانہ ہے جہاں خاندان کے افراد ملاقات بھی نہیں کرسکتے ہیں بہت ممکن ہے لے جانے کے بعد جس طرح ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا سانس لینا مشکل اور زہریلی گیس چھوڑ دی جاتی تھی اور سب مر جاتے تھے ہمیں این آر سی کے نام پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے بی جے پی ہم سے ہماری شہریت چھیننا چاہتی ہے بی جے پی ہم سے ہماری شریعت چھین لینا چاہتی ہے انکا جو نعرہ ہے اب کی بار 400 کے پار، انکے عزائم یہ ہے کہ اگر چار سو کے پار آگئے تو پھر اس ملک کا دستور بدل دیا جائے گا ہم کو ووٹ دینے سے محروم کر دیا جائے گا یہ سب باتیں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیڈران کہہ رہے ہیں جو اپوزیشن میں ہے ہم مسلمان نہیں کہہ رہے ہیں اگر اب کی بار 400 کے پار آگئے تو یکساں سول کوڈ نافذ کردیا جائے گا۔
مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہم اپنی شریعت کے مطابق کوئی کام نہیں کرسکتے ہیں نماز، نکاح ختنہ مسجد مدرسہ اپنی دینی وملی تشخص کو باقی نہیں رہے گا، یہ سب ختم کر دیا جائے گا، ان حالات میں ہمیں اپنے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جب تم کو دو مصیبتوں نے گرفتار کر لیا ہو تو ہلکی مصیبت اختیار کر لیں، آج روڈ گٹر تعلیم بجلی وغیرہ مسئلہ نہیں ہے سب اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری شریعت، اگر مَیں مسلمان رہ کر نہیں جی سکتا تو ایسی زندگی جینے کا کیا فائدہ، ہمیں اپنا ایمان عزیز ہے کانگریس پارٹی میں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے ہوئے ہیں اس لیے حمایت کر رہے ہیں ایسا نہیں ہے ہلکی مصیبت یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کا جو امیدوار ہے وہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کو سیدھا ٹکر دینے کی حیثیت رکھتا ہے اگر ہم نے شوبھا تائی بچھاؤ کی حمایت کا اعلان بلا شرط کیا ہے اور شہر انکو بھاری اکثریت سے ووٹ کریں۔
0 تبصرے