رمضان پورہ: کارخانے کی لفٹ میں دبنے سے 11سالہ نصرت ناز کی دردناک موت


مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) شہر مالیگاؤں میں مسلسل حادثات اور خودکش کی خبریں سامنے آتی رہتی ہے۔ لیکن یہ اب تک کا سب سے دردناک واقعہ رمضان پورہ علاقے میں پیش آیا۔ رمضان پورہ علاقے میں مختار بھائی ٹریکٹر والے کے کارخانے میں لفٹ میں دبنے کے سبب 11 سالہ نصرت ناز شیخ راجو کی دردناک موت واقع ہوگئی۔

اس حادثے کی اطلاع سب سے پہلے ادارے سلام چاچا کے ذمہ دار مصطفٰی بھائی نے نمائندے کو فراہم کی۔ تب نمائندے نے رمضان پورہ کے عبدالطیف ممبر سے رابطہ قائم کیا۔ تو انہوں نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نصرت ناز کے والدین مختار بھائی ٹریکٹر والے کے کارخانے میں مزدوری کرتے ہیں۔ والد پاورلوم چلاتے ہے اور والدہ تراشن بھرتی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نصرت ناز اپنی والدہ کو بلانے کیلئے کارخانے میں گئیں ہوئی تھی۔ عام طور پر اکثرو بستر کارخانوں میں تراشن کی مشین اوپری کی طرح ہوتی ہے۔ نصرت ناز پہلے زینے سے اوپر چڑھ گی، لیکن واپس اترے وقت مال چڑھانے والی لفٹ سے اترے کی کوشش میں نصرت کا پاؤں لفٹ کی زد میں آگیا، جس کے سبب اس کی جائے واقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی عبدالطیف ممبر نے فورا رمضان پورہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ پولیس موقع واردات پر پہنچ کر مہلوک بچی کے نعش کو سول ہسپتال روانہ کیا۔ حادثاتی موت کے اندراج اور تمام قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے بعد نعش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔ کارخانہ مالک مختار بھائی ٹریکٹر نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داران طے کرے گے اس بنیاد پر مہلوک بچی کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔ جبکہ عبدالطیف ممبر، افضل بھائی، مننا ایم ڈی، شفیق اورگن، لطیف حلوائی وغیرہ نے قانونی معاونت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے