فرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں: آزاد امیدوار عرفان نادر


روزگار، ضلع، ریلوے اور اقلیتوں کیلئے جدوجہد کا عزم 

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) دھولیہ لوک سبھا چناؤ میں امیدواری کررہے آزاد امیدوار عرفان محمد اسحاق ( نادر ) جو MBA کی تعلیم یافتہ ہیں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پارلیمنٹ  الیکشن جاری ہیں مہاراشٹر کے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ کا چناؤ 20 مئی 2024 بروز پیر کو ہونے جا رہا ہے جس میں میں ( عرفان محمد اسحاق نادر ) امیدواری کر رہا ہوں میرا انتخابی نشان " ناریل کا باغ" ہے آپ سے ووٹوں کی درخواست سے پہلے ملک کے حالات اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی پسماندگی کے تعلق سے کچھ باتیں گوش و گذار کرنا چاہتا ہوں ملک کے حالات اس وقت انتہائی نا گفتہ بہ ہیں فرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں، پسماند و طبقات اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں ہمارے ملک کی 140 کروڑ عوام میں مسلمانوں کا حصہ تقریبا 18 فیصد ہے سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کو بی جے پی ، آرایس ایس، وشو ہندو پریشد یا دیگر فرقہ پرست تنظیموں کا ڈر بتا کر اپنا الوسیدھا کرتی رہی ہیں ملک کی سیاست میں مسلمانوں کا کردار بارات میں بینڈ باجے والوں جیسا ہو کر رہ گیا ہے۔

اور بعد میں نہ کوئی انہیں پہچانتا ہے ہر ایکشن پر مسلمانوں کیساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے الیکشن کیلئے چھوٹی سے چھوٹی میٹنگوں سے لیکر بڑے سے بڑے جلسوں ، ریلیوں مین اور منشور میں مسلمانوں کے تذکرے ہوتے ہیں لیکن پولنگ ختم ہوتے ہی نئی حکومت کے قیام اور وزارت کی تقسیم تک بھول کر بھی انہیں یاد نہیں کیا جاتا اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوک سبھا میں اقلیتی طبقہ یا مسلمانوں کیلئے کوئی آواز گونجے تو آپ کے اپنے شہر مالیگاؤں سے عرفان محمد اسحاق نادر (MBA) کی شکل میں ایک اعلی تعلیم یافتہ شخص جو کسی عہدہ پر نہ رہتے ہوئے بھی راج بھون اور پارلیمنٹ تک اپنے بل پر رسائی حاصل کرنے کا اہل ہے 20 مئی 2024 بروز پیر کے ہونے والے کا اپنا امیدوار آپ کی دونوں کا صحیح حقدار عرفان محمد اسحاق نادر ہے۔


انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین EVM پر 9 نمبر کا بٹن دباکر آپ اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں چن کر آگیا تو میں شریعت میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف پارلیمنٹ میں شدت کے ساتھ آواز اٹھاؤں گا۔مالیگاؤں شہر کو ضلع کا درجہ دلانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ میں موجود سول ہاسپٹل میں تمام سہولیات میسر کی جائیگی۔ منماڑ نرڈانہ ریلوے لائن کی تمام تکالیف دور کرنے کیلئے جدوجہد کی جائیگی۔دھولیہ مالیگاؤں حلقہ میں سینٹرل حکومت کی تمام اسکیموں کیلئے جدو جہد کی جائیگی۔اس پریس کانفرنس میں رئیس سر او ایس، محمد سلیم موجود تھے. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے