مالیگاؤں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ ) ملک میں موسم کے کئی رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں شدید گرمی اور لو چل رہی ہے، جب کہ ریاست کے کچھ علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر ہوئے۔ آج علی الصبح مالیگاؤں شہر کے آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم بدل دیا ہے۔ جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔

جبکہ گذشتہ چند روز سے درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سیلسیس تھا۔ جس کے سبب شہریان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تیز دھوپ کی وجہ سے معمول زندگی متاثر ہوگی تھی۔ لیکن آج صبح کی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان دکھائی دے رہے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے