مالیگاؤں کے کونسے لیڈر نے پارلیمنٹ چناؤ کیلئے بی جے پی لیڈر سے معاہدہ کیا: آزاد امیدوار آمین فاروق


مودی، آر ایس ایس، سبھاش بھامرے کیخلاف لڑے جانے والے چناؤ کیلئے شہر کی سیاسی پارٹیاں اب تک خاموش کیوں تھی?

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) دھولیہ کلکٹر آفس میں سیکولر امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کا پہلا پرچہ نامزدگی نامنظور کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد میرے ڈر سے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ کو چار پرچہ داخل کیا تھا ۔ جس طرح سے صورت اور اندور میں چناؤ ہوا یہ بات سب جانتے ہیں، عوام کو معلومات لینا چاہئیے کہ سیکولر امیدوار بھی بی جے پی کی طرف سے کھڑی ہوئی امیدوار ہے۔ کیونکہ شوبھا تائی کا پہلا اور دوسرا پرچہ نامنظور ہوگیا تھا، ایسے ہی تیسرا پرچہ نامزدگی نامنظور ہونے کی درکار پر تھا لیکن بی جے پی لوگوں نے تحصیل آفس کے پیپر کو جڑے کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جو افراد میرے ساتھ دھولیہ کلکٹر آفس گئے تھے وہ لوگ اس بات کی گواہی دے گے، جبکہ اس کی ویڈیو شوٹنگ بھی موجود ہے۔ مالیگاؤں کے لیڈران عوام میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ ہم ایمان والے ہے اور ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ اسطرح کا اظہار خیال آزاد امیدوار آمین فاروق نے جعفر نگر میں منعقد اپنے پہلے انتخابی جلسہ عام سے کیا۔

انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح سے تمام مساجد میں جمعیت علماء سلیمانی چوک کی اپیل پر ووٹ دینے کا اعلان ہوا، میں جمعیت علماء کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے وجود کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے اوپر تنقید کررہی ہے۔ عوام کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ تمام سیاسی پارٹیاں شہریان کو بےوقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے کل جماعتی تنظیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ آئے اور ہمارے جلسہ عام میں شرکت کریں۔ کیونکہ کل جماعتی نے 2006 بم دھماکہ الزام میں گرفتار بے قصور مسلم نوجوانوں کیلئے رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی طرح سے آج ضرورت ہے ہمیں کل جماعتی تنظیم کی۔ اسطرح آصف شیخ نے اپنے سیاسی 
مستقبل کو داؤ پر لگا کر مولانا عمرین محفوظ رحمانی پر محنت کی اور انہیں پارلیمنٹ چناؤ لڑنے کیلئے راضی کرنے کیلئے ان سے ملنے گئے۔ یہ دیکھ کر مستقیم ڈگنیٹی اور ڈاکٹر خالد پرویز بھی مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے ملاقات کی۔ اگر مولانا عمرین چناؤ لڑنے کیلئے کھڑے ہوتے جس دن پرچہ نامزدگی داخل کرتے اسی دن ایک لاکھ سے زائد ووٹ سے جیت کر آتے۔ لیکن انہیں ہمارے شہر کے ایک شخص نے جسے آپ بخوبی جانتے ہو انہیں نے ڈرانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں وہ شہر ہے جس کو سر پر بیٹھتا ہے تو ایک روپے دے کر ایم ایل اے بنا دیتا ہے ورنہ لاکھوں روپے لیکر بھی گھر پر بیٹھ دیتے ہیں۔ 

انہوں نے مقامی لیڈران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ چناؤ کا اعلان دو مہینہ قبل ہوا، اور یہ سال کے 12 مہینے سیاسی کرنے والے آج یادی کی درستی کے نام پر کلکٹر آفس کے پاس فوٹو کھینچانے کا کام کررہے ہیں۔ اگر یہ محنت دو مہینے قبل کی جاتی تو آج صورتحال کچھ اور ہی ہوتی۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مخبری چھوڑ دو میری نظر تمھارے اوپر ہے بڑی اسکرین کے ذریعے آپکے کالے کاموں کو عوام کے سامنے پیش کروں گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وقت ہے دیر نہیں ہوئی ہے بیٹسمین نشانی 12 نمبر بٹن نمبر دبا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ 












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے