انڈیا اتحاد کی مضبوط کڑی سماجوادی ہے، بی جے پی کیخلاف کانگریس کو ووٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے: شان ہند
مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) 20 مںٔی کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلمینٹ چناؤ ہونے کو ہے اس چناؤ کی تشہری مہم سماج وادی پارٹی کی جانب سے شہر بھر میں زورو شور سے جاری اسی مناسبت سے نیاپورہ کے تاریخی فتح میدان پر انتخابی جلسہ عام صنعتکار الیاس سیٹھ قابل کی صدارت منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر شان ہند نہال احمد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یہ وہی فتح میدان ہے جہاں سے ساتھی نہال احمد صاحب کھڑے ہوکر ملک و بیرون ملک کے اقلیتوں اور مسلمانوں کی نمائندگی کیا کرتے تھے، میں مانتی ہوں کہ مالیگاؤں شہر کے لوگوں نے ساتھی نہال احمد صاحب کو وہ پیار دیا کہ آج بھی انکی نسلیں ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ چل رہی ہے۔ اور یہ آپ لوگوں کی طاقت ہے جس کے بل پر میں یہاں ساتھی نہال احمد کی جگہ کھڑے ہوکر تقریر کر رہی ہوں، اسی لیے میں کہہ سکتی ہوں کہ دبدبہ تھا دبدبہ ہے دبدبہ بنا رہیگا آپ لوگوں نے یہاں آکر یہ ثابت کردیا کہ ہندوستان کے دستور کی حفاظت کے لئے آپ لوگ ہمیشہ کھڑے رہینگے کیونکہ آج سب سے زیادہ خطرہ اگر کسی کو ہے تو وہ دستور کے ساتھ ساتھ اقلیتوں اور مسلمانوں کو ہے اس لںے ہمیں انڈیا الاںٔنس کی امیدوار شوبھا تاںٔی بچھاؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا ہے۔
اس دوران سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ چناؤ کسی ممبر آف پارلیمنٹ کو چننے کا یا کسی کو وزیراعظم بنانے کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ آپ کے وجود کی لڑائی ہے ہمیں اس لڑائی کو ووٹ کی طاقت سے لڑنا ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں ملک میں جو کچھ بھی ہوا یا ہورہا ہے وہ کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس ملک کی مودی حکومت کی تبدیلی ہوگی تو اس میں سب سے اہم کردار مہاراشٹر کا رہیگا ہمیں جںٔے شری رام پر کوںٔی اعتراض نہیں ہے بلکہ اعتراض ہے تو منہ میں رام اور بغل میں نتھو رام پر ہے ہم ہمیشہ بولتے ہیں کہ یہ ملک گاندھی کی وچار دھارا اور امبیڈکر کے دستور پر چلنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی اور امبیڈکر کے اصولوں سے ملک امن و امان برقرار رہیں گا۔ جبکہ ہمارے شہر میں یوپی کے یوگی بابا آنے والے ہیں انکے آنے سے پہلے مالیگاؤں شہر کے انٹری کے علاقوں میں مراٹھی انگلش کے علاوہ اردو میں لگے بورڈ کو نکال دیا گیا الیکشن ہوجانے کے بعد اردو بورڈ نکالنے پر نہالی انداز میں ضرور سوال کیا جائے گا۔
مستقیم ڈگنیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں ہورہی فرقہ پرستی، ظلم و زیادتی کے خلاف ملک بھر میں چھوٹی بڑی پارٹیوں پر مشتمل انڈیا اتحاد کا قیام کیا گیا. جس میں کانگریس کے بعد سب سے زیادہ طاقت سے الیکشن لڑنے والی پارٹی سماجوادی پارٹی ہے، یوپی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو صاحب نے انڈیا اتحاد کی جیت کا جھنڈا گاڑ رکھا ہے تو وہی مہاراشٹر میں ابوعاصم اعظمی صاحب کی سرپرستی میں رکن اسمبلی رئیس شیخ صاحب نے ممبئی و اطراف کی انڈیا اتحاد کی سیٹوں کی جیت کا بیڑہ اُٹھا لیا ہے. مالیگاؤں شہر میں انڈیا اتحاد سے کانگریس کی نامزد اُمیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کے نام پر مہر لگنے کے بعد مالیگاؤں شہر میں الیکشنی ماحول نہیں بن پا رہا تھا تب سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں سنویدھان سرکھشا یاترا کا انعقاد کیا گیا جو کہ مالیگاؤں شہر کا پارلیمانی الیکشن کا پہلا پروگرام رہا اور اسی پروگرام کے بعد شہر میں الیکشنی ماحول سازگار ہوا اور دیگر سیاسی پارٹیاں یکے بعد دیگرے جلسہ لینے لگی.
واضح رہے کہ کل بروز جمعہ کو شہر میں 5 الگ الگ اسٹیج لگا کر شہر کے لیڈران نے انڈیا اتحاد کی اُمیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کیلئے اخری تشہیری جلسہ لیا. عوامی ہجوم کو دیکھا جائے تو ان 5 جلسوں میں سب سے زیادہ بھیڑ، پرجوش اور تاریخ ساز جلسہ فتح میدان میں سماجوادی پارٹی کا ہوا. یہ وہی فتح میدان ہے جہاں سے ساتھی نہال احمد صاحب، ساتھی بلند اقبال صاحب اخری جلسہ لیا کرتے تھے اور فتح میدان کا جلسہ الیکشن کا رُخ بدلنے کا کام کرتا رہا ہے، اسی جگہ سے نہال صاحب کا تاریخی مقالہ "لوبھی گاؤں میں کبھی لباڑ بھوکا نہیں مرتا" بہت مشہور ہوا. کل کے فتح میدان کے جلسے میں عوامی سروں کا سیلاب سلیمانی چوک تک نظر آیا.
جبکہ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں صوفی نورالعین صابری، سابق رکن اسمبلی شریش کوتوال، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان، سہیل عبدالکریم، مدثر حسین گڈو، احتشام بیکری والے ، منصور انصاری، رئیس ستارہ، ابواللیث انصاری، مومن معین اختر، مولانا اسماعیل رحمانی، خالدالفرحت وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔ اور اپنے منفرد انداز میں عوام سے خطاب کئے. اسٹیج پر عبدالرشید سیٹھ ایولے والے ، عبدالباقی راشن والے ، محمد ایوب، اقبال احمد دودھ والے، شکیل احمد سیٹھ مولانا صغیر شمسی ، رںٔیس سر، مولانا زاہد ندوی ، نوید صابر ٹیلر، شیخ انیس مستری ، عارف حسین پاپا ، محمد واںٔرمین ، خان باقر حسین ، اسماعیل پلمبر ، یاسین مستری ، پاپا لاںٔٹ والے ، ملک منظر ،سمیت نیاپورہ و شہر کی ذمہ دار شخصیات کے علاوہ پارٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
0 تبصرے