ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی: ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو

بنا نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ کے علاوہ لائسنس اور کاغذات نہیں ہونے کی صورت میں تقریبا 62 گناہ رجسٹر، 42 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانہ، بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات کی 10 سے زیادہ گاڑیاں ضبط

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں پر ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی رہنمائی میں کارروائیاں جاری کردی گئی ہے۔ بنا نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ کے علاوہ بغیر لائسنس اور کاغذات نہیں ہونے کی صورت میں تقریبا 62 گناہ رجسٹر کیا گیا۔ اور 42 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ جن موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں تھے ایسی 10 سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس تعلق سے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ کل قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار کے پاس سٹی پولیس اسٹیشن اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی انجام دی گئی۔ جو موٹر سائیکل بنا نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ کے علاوہ بغیر لائسنس اور کاغذات نہیں ہونے کی صورت میں پائی گی ایسی 60 سے زائد گاڑیوں پر گناہ رجسٹر کیا گیا۔ 

اور 42 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ جن موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں تھے ایسی 10 سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ جس کو RTO کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک قوانین اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ کارروائی الگ الگ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں انجام دی جائے گی۔ شہریان اپنی گاڑیوں کے تمام کاغذات قانون کے مطابق درست رکھیں۔ اور اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر بے ترتیب پارک نہ کریں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے