پوارواڑی پولیس کے سپاہی دلیپ باجی راؤ نکم آج مقامی کورٹ کے احاطے میں 2 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار، جبکہ یہ دوسری بار رشوت لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا
مالیگاؤں (ناؤ نیوز اپڈیٹ) اینٹی کرپشن بیورو ناسک سے موصول تفصیلات کے مطابق 32 سالہ شکایت کنندہ نے فریاد درج کروائی کہ اس کے دوست الطاف نامی شخص کو اس نے قرض کے طور پر رقم دی تھی۔ جس کی آئیگی کی مانگ پر الطاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن شکایت درج کروانے کیلئے پہنچ گیا۔ جس کے بعد پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پولیس سپاہی دلیپ باجی راؤ نکم 57 سالہ نے شکایت کنندہ کو طلب کیا۔ اور شکایت واپس لینے اور سمجھوتہ کرنے کے بدلے 5 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ دونوں کی رضا مندی سے جس میں سے 3 ہزار روپے کا مطالبہ الطاف نے کیا اور قبول شدہ رقم سے 1 ہزار روپے واپس کردیئے۔ اسطرح دلیپ باجی راؤ نکم آج مقامی کورٹ میں کچھ کام کیلئے آیا تھا،اور کورٹ کے احاطے میں شکایت کنندہ سے 2 ہزار روپے رشوت طلب کی۔
اس بیچ اینٹی کرپشن بیورو ناسک کی ٹیم نے جال بچھا کر پولیس سپاہی دلیپ باجی راؤ نکم کو 2 ہزار روپے رشوت لینے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ معاملے میں چھاونی پولیس اسٹیشن میں دلیپ باجی راؤ نکم کیخلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے۔ کل مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ملی تفصیلات کے مطابق پولیس سپاہی دلیپ باجی راؤ نکم کو اس سے پہلے بھی اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد دلیپ باجی راؤ کو ٹریفک محکمہ میں بھیج دیا گیا تھا۔
فی الحال وہ ابھی پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی کررہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار اینٹی کرپشن بیورو کسطرح کی کارروائی کرتا ہے۔ کیونکہ دلیپ باجی راؤ کا دوسری بار رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونا، اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی پر سوالیہ نشان لگتا ہے? یاد رہے کہ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ناسک دیہی شرمستھا گھارگے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری مادھو ریڈی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نریندر پوار ریڈر کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر نتن پاٹل، پولیس نائیک چودھری، پولیس کانسٹیبل انیل گنگوڑے، ونود پوار وغیرہ نے انجام دی۔ انسداد بدعنوانی محکمہ ناسک نے تمام شہریوں سے گذارش کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر/ملازم یا ان کی طرف سے کوئی سرکاری کام کرنے یا نہ کرنے یا اس کام کے بدلے میں رشوت طلب کرتا ہے تو وہ فوری طور پر انسداد بدعنوانی محکمہ، ناسک سے رابطہ کریں۔
ٹیلی فون نمبر-
02532578230،
0 تبصرے