28 اپریل کو فیصلہ کن جنرل میٹنگ،تین مئی کو گاندھی نگر چوک میں پہلا انتخابی جلسہ عام
مالیگاؤں (پریس ریلیز) پر گزرتے دن لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ میں سیاسی پارہ گرم ہوتا جارہا ہے ۔اسی ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کی جانب سے سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے مقامی صدر آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔اس پریس اعلامیہ کے مطابق 28 اپریل کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر رات 8 بجے سے دس بجے تک راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں، عہدیداروں کی جنرل میٹنگ کا انعقاد آصف شیخ رشید کی صدارت میں کیا جارہا ہے ۔لوک سبھا چناؤ کے ضمن میں آصف شیخ رشید کی قیادت میں اور سابق میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹری بورڈ کی تشکیل کردی ہے۔
اس 21 رکنی پارلیمنٹری بورڈ میں نسیم بھائی راکیل والے، عرفان علی عابد علی ، نثار بھائی بھنگار والا، ،محمد صابر گوہر، اعجاز احمد محمد عمر، انصاری محمد اسلم خلیل احمد، شیخ سلیم بھیوا، تاج الدین آمین الدین،سید مسلم، شکیل جانی بیگ، سلیم انور، ریاض علی یوسف علی، ہارون قاضی، عتیق بیٹری والا،شکیل شاہ، شاہد ریشم والا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ،حافظ انیس اظہر، مہرون النساء آپا ، سید یاسمین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ذاکر پی اے(کوآرڈینیٹر)بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا چناؤ کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے تین بڑے انتخابی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آصف شیخ کی قیادت میں پہلا انتخابی جلسہ عام گاندھی نگر چوک میں تین مئی بروز جمعہ کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں آصف شیخ رشید،سابق میئر طاہرہ شیخ سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شعلہ بیان مقررین اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں اور ہمدردوں کے علاوہ شہریان مالیگاؤں سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔
0 تبصرے