مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی معروف کمپنی ٹیسٹوفو کے ڈائریکٹر اجمل خان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر اجمل خان مالیگاؤں میں جرائم کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کیلئے ٹیسٹوفو چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے شہر کے اہم چوک چوراہوں اور حساس علاقوں میں ڈھائی لاکھ کے فنڈ سے سی سی ٹی وی کیمرے نصیب کرنے کا اعلان کیا
اس تعلق سے ٹیسٹوفو کے ڈائریکٹر اجمل خان نے کہا کہ شہر کی سماجی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد کیلئے گذشتہ کچھ سال قبل ٹیسٹوفو چیریٹیبل ٹرسٹ کی بنیادی رکھی گئی۔ اور وقفے وقفے سے ٹیسٹوفو چیریٹیبل ٹرسٹ شہر کے سماجی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد کیف قتل معاملے نے انہیں متاثر کردیا، جس کے بعد انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ شہر کے چوک چوراہوں اور حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بہت سخت ضرورت ہے۔ کیونکہ دیگر شہروں کی طرح اب مالیگاؤں میں بھی جرائم میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہیں۔ جرائم کی دُنیا میں قتل، بچوں کا اغواء، ڈکیتی اور لُوٹ مار کے علاوہ موٹر سائیکل و موبائیل چھیننے کی وارداتیں بھی اب عام سی بات ہوگئی ہے۔ لیکن اس کی روک تھام کے لیے پولیس کے وسائل بھی ناکافی ہوتے جا رہے ہیں۔
اجمل خان نے مزید کہا کہ شہر کو جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے علاوہ چوری، ڈکیتی اور خصوصی طور پر بچوں کے تحفظ کیلئے ٹیسٹوفو چیریٹیبل ٹرسٹ کے ڈھائی لاکھ کے فنڈ سے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر معیاری کوالیٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے نصیب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا کنٹرول روم ٹیسٹوفو آفس میں رکھا جائے گا۔ اور اگر اس پروجیکٹ سے کسی ایک بچے کی زندگی بچائی جاسکتی ہے تو یہ ہمارے کیلئے بہت خوش قسمتی کی بات ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں اجمل خان نے کہا کہ پروجیکٹ کے ذریعے جرائم کی وارداتوں کی نشاندہی کو یقینی بنایا جائے گا، جب کہ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کو مستحکم رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اس تعلق سے پولیس اور کارپوریشن انتظامیہ سے ملاقات کرکے مکمل لائحہ عمل طے کریں گے۔
0 تبصرے