مہاراشٹر کے ضلعی شہر دھولیہ میں واقع ہوٹل رتوراج میں گذشتہ روز لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اعتراف خدمت کا ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مالیگاؤں کے سماجی کارکن لڈو بلڈر (سماج رتن)، خالد سرحدی (سماج رتن)، ریحان احمد حمدانی (بیسٹ پرنسپل)، عبداللہ انصاری (بیسٹ فزیکل ٹیچر) اسماعیل امتیاز(سماج رتن)، نسیم قدسی (سماج رتن)، مجاہد السلام خلیل احمد (سماج رتن) وغیرہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے ضلعی شہر دھولیہ میں واقع ہوٹل رتوراج میں گذشتہ روز لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اعتراف خدمت کا ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے 33 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس میں سبھی سماج سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ لوک سیوا بہوادیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ایوارڈ تقسیم کرنے کا یہ دوسرا سال تھا ۔ جس میں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کو لوک سیوا بہودیسی چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ عبدالحق کے والد محترم کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ پروگرام کا مقصد ادارے کے صدر نے بتایا کہ جو لوگ سماج اور دیس کیلئے بے لوث اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور اسکا کوئی بھی معاوضہ نہیں لیتے ایسے لوگ قابل ستائش ہوتے ہیں اس لئے ان کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کیلئے یہ پروگرام رکھا جاتا ہے ۔ تاکہ انھیں حوصلہ ملے اور آگے بھی ملک و سماج کی خدمت محنت لگن اور خوش اسلوبی کی ساتھ کریں ۔
اس پروگرام کی صدارت ارشاد جاگیردار نے کی تقسیمِ ایوارڈ دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ہاتھوں ہوا ، پروگرام کا افتتاح پروفیسر خلیل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ پروگرام کی نظامت اپنے منفرد انداز میں اسماعیل شاد سر نے نبھائی ۔ اس پروگرام میں بطور مہمان بلقیس بانو عبدالحق ، حاجی عبدالرحیم سیٹھ ، عبدالقیوم سر ، اسماعیل راز سر ، مختار منصوری ، مختار بلڈر ، شبیر منصوری ، نور جمال میڈم وغیرہ موجود تھے،اس موقع پر مالیگاؤں کے لڈو بلڈر (سماج رتن) خالد سرحدی (سماج رتن) عبداللہ انصاری (بیسٹ فزیکل ٹیچر ) محمّد اسماعیل امتیاز حاجی (سماج رتن) نسیم قدسی (سماج رتن) ریحان احمد انیس احمد (بیسٹ پرنسپل) مجاہد السلام خلیل احمد (سماج رتن) ایوارڈ کو دیا گیا جو شہریان کے لئے باعث فخر ہے،ان ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد اور دعا کہ اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین، جبکہ ایوارڈ یافتگان کے ساتھ مالیگاؤں سے آنے والے عارف نوری(حفاظت گروپ) ، یعقوب انصاری،اشفاق ستارہ، ذیشان انصاری،مصطفیٰ برکتی سر کو سمّان پتر سے نوازا گیا، ٹرسٹ کے صدر عالیجناب عبدالحفیظ عبدالحق انصاری صاحب کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ وہ حق بہ حق رسید اعتراف خدمات ادا کیا۔
0 تبصرے