مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخه پانچ مارچ بروز منگل شب پونے دس بجے اسکس لائبریری کے زیر اہتمام اور زندہ دلان مالیگاؤں کے تعاون سے محفل طنز و مزاح سلسلہ نمبر تین کا انعقاد اسکس لائبریری ہال میں ہو رہا ہے۔ اس پر مزاح تقریب کی صدارت محترم ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب فرمائیں گے نیز نظامت کے فرائض رضوان زبانی انجام دیں گے۔
تبرک آصف سبحانی جبکہ اپنے اپنے مزاحیہ کلام سے محترم رمضان فیمس صاحب ، نجمی ابن جاوید صاحب اور سراج احمد دلار صاحب محظوظ کریں گے ۔ انشائیہ اور مزاحیہ مضامین عثمان غنی اسکس ، منصور اکبر (سیف نیوز) ، جاوید احمد (سابق ہیڈماسٹر ایس ایم کےاور مصطفے برکتی صاحبان پیش کرینگے ۔
ذمہ داران و منتظمین نے حس مزاح رکھنے والے زندہ دلوں سے ذہنی تناو کو دور کرنے اور ہنسنے ہنسانے کیلئے اس محفل طنز و مزاح میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ آپکی آمد کے منتظر: صدور و اراکین اسکس لائبریری و زنده دلان مالیگاؤں
0 تبصرے