مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہندوستان میں ہر سال 28 فروری کو قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان میں کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ قومی یوم سائنس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تھیم پر مبنی سائنسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔ تاکہ لوگوں میں سائنسی سوچ پروان چڑسکیں۔ اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں پرنسپل سید ظہیر کی رہنمائی میں ایک سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کی پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلباء وطالبات نے شمولیت کی اور 8 سے زائد سائنسی نمونے پیش کیے۔
اس دوران چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے سائنسی نمونوں کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق سوالات کئے۔ واضح رہے کہ جائزے کے دوران طلباء نے اپنے اپنے سائنسی نمونوں کی مکمل معلومات اور اسکے بنانے کے مقصد کو پیش کیا۔ جبکہ ان طلباء کی رہنمائی سائنس مضمون کی ٹیچر روبی انصاری نے کی۔ اس درمیان رضوان عبدالمطلب نے تمام طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی چیز کی ایجاد کیلئے سوچنا پڑھتا ہے، اسلئے اپنے اندر مثبت سوچ وفکر پیدا کریں۔ جس کے بہترین نتائج آپ کے سامنے رونما ہوگے۔ انہوں نے کہا کہ آج طلباء کچھ متعدد فیکلٹیز تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ کچھ الگ کرنے کی سوچ بنائے اور اسطرح کے پروگرام میں حصہ لیکر نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا مستقبل اچھا ہو اور آپ اپنے گھر والوں کی کفالت کرسکے۔
0 تبصرے