آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ایک ٹیم مشرا جی کی سرپرستی میں روٹ جائزے کیلئے بھیجا
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی نیائے یاترا کن کن علاقوں سے کب گزرے گی اور روٹ لوکیشن و حالات کا جائزہ لینے والی ٹیم جوکہ راہل گاندھی کے پہنچنے سے پہلے جاکر دورے والے علاقوں کا جائزہ لیتی ہے اور پھر اس کی تمام معلومات کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو فراہم کر دی جاتی ہے. اس ٹیم کی 25 تاریخ کو مالیگاؤں میں آمد ہوئی جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے مشرا جی. آکاش چھاجڑ. بالا صاحب تھورات کے پی اے سچن گنجاڑ. ناسک کے سابق یوتھ کے صدر سواپنیل پاٹل نے کانگریس صدر اعجاز بیگ کو بتایا کہ 11 مارچ کو دوپہر 2 بجے راہل گاندھی صاحب مالیگاؤں میں ہوگے اس لئے آپ ہمیں دورے کی مکمل لوکیشن بتاؤ تب اعجاز بیگ نے ٹیم کو مکمل روٹ لوکیشن بتایا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی صاحب کی نیائے یاترا درے گاؤں سے شروع ہوگی اور موتی باغ ناکے تک اس یاترا کو سفر کرنا ہے.
تب ٹیم کے افراد نے پورے روٹ کا جائزہ لیا ہر طریقے و زاویے سے چیک کیا اور بتایا کہ 11 مارچ کو دوپہر 2 بجے سے یہ یاترا درے گاؤں سے شروع ہوکر تقریباً 4 بجے موتی باغ ناکے تک کا سفر طے کرے گی. تمام جائزہ لے لینے کے بعد ٹیم نے مالیگاؤں کانگریس لیڈر اعجاز بیگ کے ساتھ ہوٹل رادھیکا تک کا سفر طے کیا اور رات کو ٹیم ہوٹل رادھیکا میں رکے گی اور 26 تاریخ صبح ہی کو ممبئی تک کا روٹ جائزہ لینے کیلئے نکل جائے گی.
0 تبصرے