یک روزه نشه مکت طب نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کیمپ کا انعقاد، ہر قسم کے نشے سے چھٹکارے کی دوا فری دینے اسجد رضا فاؤنڈیشن کا اعلان
اجمیر درگاہ سے ایوارڈ یافتہ صوفی حکیم عبد المتین کی مالیگاوں آمد پریس کانفرنس سے خطاب
مالیگاؤں (پریس ریلیز) جو نوجوان ، گٹگا ، تمباکو ، گانچہ ، شراب ، کتا گولی ، اسٹیک فاسٹ ، وغیرہ کا نشہ کرتے ہیں ایسے نوجوانوں کی نشے کی عادت چھڑانے کے لیے آل نبی اولاد علی شہزادہ غوث اعظم نواسه بابا فرید الدین گنج شکر حضرت علامہ مولانا سید بابر علی قادری رضوی صاحب قبلہ(حضور باہر ملت ) کے پاس شہر مالیگاؤں کہ چند قوم کے درد مند افراد نے یہ گزارشی کی کہ حضور نوجوان نسل نشے کی لت سے اپنے گھر برباد کر رہے ہیں، کئی بچیاں بیوا ہورہی ہیں، کئی بچے یتیم ہو رہے ہیں، آبروئیں لٹ رہی ہیں، کئی افراد نشے کی عادت کی وجہ سے ذہنی کمزوری و نامردی اور لا علاج بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لہذا حضور بابر ملت نے شہر عزیز کہ نوجوانوں کے بگڑتے حالات کے مد نظر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صوفی حکیم عبد المتین اشرفى صاحب ( اورنگ آباد) سے مشورہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ادویات سے ہر قسم کے نشے کی عادت چھڑانے کے لیے ایسی دوا بنائیں جس سے نشے کی لت میں مبتلاء افراد کے لیے کار آمد ہو اور نوجوان نسل کا مستقبل سنور جائے ۔ الحمداللہ حضور باہر ملت کے حکم پر صوفی حکیم عبدالمتین اشرفی نے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ادویات سے ایسی مجرب المجرب دوا بنائی کہ خود حضور بابر ملت فرماتے ہیں کہ اس دوا کو میں یہ دوا تجویز کی اور جب انھوں نے استعمال کیا تو تقریبا تین مہینے میں ہر قسم کے نشے سے مکمل نجات ملی اسی فکر کو لیکر غلامان مسجد رضا فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر قسم کے نشہ کرنے والے افراد کو یہ دوا ہماری جانب سے مالیگاؤں میں ہونے والے نشہ مکت کیمپ میں دوا فری میں دی جائی گی۔اسطرح کی تفصیلات عمران رضوی نے میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ 8 مارچ بروز جمعہ بوقت 4 بجے سے رات 8 بجے تک بمقام پیراڈائز اسکول میں شہر مالیگاؤں میں طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کیمپ منعقد کیا جارہا ہے لہذا شہر مالیگاؤں کے حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نوجوان نسل کو اپنی زندگی برباد کرنے سے بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اس موقع پراجمیر شریف سے ایوارڈ یافتہ حکیم صوفی عبد المتین نے کہا کہ طب نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے نسخہ سے مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔طب نبوی صل اللہ علیہ وسلم کی ادویات سے اپنا علاج کروائیں ۔انہیں جانیں، سمجھیں۔ جسمانی و روحانی بیماروں کا علاج طب نبوی میں پوشیدہ ہے ۔ایک سازش کے تحت دنیا والوں کو طب نبوی کے علوم سے دور رکھا گیا ہے ۔نشہ کی عادت سے نوجوان نسل برباد ہورہی ہیں ۔خاندان تباہ ہورہے ہیں ۔اس لئے ہم نے طب نبوی کے نسخہ سے نشہ سے پاک کرنے کیلئے دوا بنائی ہے ۔یہ دوا ہمارا آزمایا ہوا نسخہ ہے ۔اس پریس کانفرنس میں مولانا سید بابر علی قادری رضوی صاحب قبلہ نے کہا کہ عوام اس سے فیض حاصل کریں اور اسلام کے اصولوں پر رہ کر نشہ سے اپنے آپکو پاک کریں ۔اس پریس کانفرنس میں صوفی مختار شمشی ، ریاض قادری عطر والا، رفیق رضا، کامل بھائی، مصطفی، نوید بھائی، عقیل رضا، عمران رضا وغیرہ موجود تھے.
0 تبصرے