گورنر آف مہاراشٹر اور وائس چانسلر نے ستائش کی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اہل مالیگاؤں کیلئے یہ اطلاع باعث فخر و مسرت ہے کہ معروف صنعتکار مشتاق احمد حاجی عبدالرؤف (جنتا گارڈن) کے فرزند فری لانس جرنلسٹ مبشر مشتاق کو ضلع ناسک کی سندیپ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم ڈگری اور گولڈ میڈل وائس چانسلر ڈاکٹر راجندر سنہا کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس مہمان معظم کے طور پر شریک تھے۔ یہ گولڈ میڈل و ڈگری سال 2021 کیلئے آج 5 جنوری 2024ء جمعہ کو سندیپ یونیورسٹی کے اولین کانووکیشن میں دیا گیا ۔ یہ گولڈ میڈل فرسٹ رینک ( اول مقام ) کیلئے دیا گیا ہے۔
0 تبصرے