ائمہ مساجد جمعیہ علماء کا تصدیق نامہ دیکھ کر ہی چندے کی اجازت دیں: مولانا آصف شعبان

اہلیان شہر کو جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کا واضح پیغام مدارس کا بھر پور تعاون کریں

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جمعیت علماء سلیمانی چوک روز اول سے ہی جمعیتہ کے بنیادی مقاصد کے تحت پوری دیانتداری کے ساتھ قوم وملت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ اسلام ، شعائر اسلام اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں خصوصاً خانقاہ ، قبرستان ، مساجد و مدارس دینیہ کی حفاظت کرنا جمعیت ما مدارس دینیہ کی بقاء و تحفظ مسلمانوں کے مالی امداد کے ذریعے سے کی جاتی ہے۔ جس کے لیے پورے ملک سے مدارس دینیہ کی امداد کے لیے سفراء حضرات دیگر شہروں میں جاتے ہیں وہیں ہمارے شہر مالیگاؤں میں بھی تشریف لاتے ہیں ۔ جمعیتہ علماء کی تصدیق پر مدارس دینیہ کا تعاون ہوتا ہے ۔ اس لیے جمعیۃ علماء سلیمانی چوک سفراء حضرات سے پوری تحقیق و تفتیش کرتی ہے۔ مثلاً جس ادارے یا مدرسے سے آئے ہیں اُس کا رجسٹریشن نمبر و بینک اکا ؤنٹ ، آڈٹ رپورٹ کے علاوہ تعلیم کہاں تک جاری ہے ، کتنے طلباء مع قیام و طعام کے ہیں ، اسی طرح بہت سی شرائط ہیں جو درج ذیل ہیں :

(1) مدرسه و مسجد کا آن لائن معائنہ کرنے کے بعد ہی تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا۔ 

(۲) جس مسجد و مدرسہ کا چندہ کرنا ہو اس کا فوٹو ، تصدیق نامہ، گوشوارہ مہتم یا ٹرسٹی کے ساتھ سفیر کا فوٹو ضروری ہے۔ 

(۳) ضلع وصوبے کی جمعیتہ علماء اور کسی بڑے ادارے کی جاری سال کی تصدیق ضرور لائیں ۔ احمد آباد سرخیز کی تصدیق بھی لائیں۔ 

(۴) جمعیة علماء سلیمانی چوک کے پرانی تصدیق کی زیراکس ضرور ساتھ لائیں۔

(۵) رجسٹرڈ منظور شدہ مدارس والے ہی صرف تصدیق کے اہل ہوں گے۔

(۶) جن مدارس میں ہاسٹل ( قیام و طعام) کا انتظام ہے صرف انہی کو تصدیق ملے گی۔ سال میں صرف ایک مرتبہ تصدیق دی جائیگی۔ 

(۶) مدرسہ کی سالانہ آڈٹ رپورٹ (سی اے کی دستخط کے ساتھ) اور مدرسہ یا مسجد کا بینک اکا ؤنٹ بتانا ضروری ہے۔

(۷) تصدیق دیتے وقت ایک عدد رسید بک جمع کر لی جائے گی اور جاتے وقت واپس کی جائے گی ۔ طلبہ کی تعداد گوشوارہ یعنی آمد وخرچ لکھنے اور بتانے میں مبالغہ آرائی سے پر ہیز کریں۔ 

(۸) چندہ کرنا ثواب دنیکی کا کام ہے لہذا بے ایمانی اور فراڈ سے نیک کام کو داغ دار نہ کریں۔ فیصد اور کمیشن پر چندہ نہ کریں اور نہ ہی کرائیں۔ اگر اعلان کی اجازت ہو تو مختصر اعلان کریں۔

(۹) مساجد کی تعمیر و توسیع کے لیے آنے والے سفراء ماہ رمضان میں نہ آئیں ۔ خدشہ اس بات کا رہتا ہے کہ عوام لاعلمی کی وجہ سے زکوۃ دے دیتی ہے۔ مساجد کی تعمیر و توسیع کیلئے اعلان میں وضاحت کریں کہ صرف عطیات دیں زکوۃ وصدقات نہیں لیا جائے گا۔

 (۱۰) مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ چندہ کی وصولیابی کے لیے متقی ، پرہیز گار، با شرع اور ایماندار

افراد کا انتخاب فرمائیں۔ لہذا شہر کے تمام ہی صاحب خیر حضرات و ائمہ مساجد جمعیۃ علماء سلیمانی چوک کی تصدیق کو دیکھنے کے بعد اس پر اعتماد کریں اور آنکھ بند کر کے ان سفراء حضرات کیلئے تعاون کا ذریعہ بنیں ۔ ان شاء اللہ ۵ رجب المرجب سے رمضان اخیر تک تصدیقات جاری رہے گی ۔ اللہ پاک آپ تمام ہی لوگوں کے تعاون کو قبول فرمائیں اور مدارس دینیہ کو جو کہ اسلام کے قلعے ہیں اُن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ہم سب کے لیے دارین میں سرخروئی کا ذریعہ بنائے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے