مالیگاؤں: اے ٹی ٹی ہائی اسکول کی شوٹنگ والی بال کی دو ٹیمیں ریاستی سطح پر فاتح

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ضلع کلکٹر کے احکامات پر محکمہ کھیل کی جانب سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کی نگرانی میں سالانہ ریاستی اسکول کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ضلع کی تمام اردو مراٹھی میڈم کی اسکولوں کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں میں شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے امسال شہر کی معروف اسکول اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے شوٹنگ والی بال کے کھلاڑیوں نے 2 جنوری سے 5 جنوری شیواجی اسٹیڈیم میں انٹر اسکول اسٹیٹ شوٹنگ والی بال کے مقابلے میں انڈر 17 اور انڈر 19 کی دو ٹیموں نے شرکت کی. اس ٹورنامنٹ میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کی دونوں ہی ٹیموں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ٹرافی پر اپنا قبضہ کر لیا. 

جبکہ اس شاندار کامیابی پر صدر و اراکین مالیگاؤں تعلقہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن، 
صدر و اراکین مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن، صدر و اراکین مالیگاؤں تعلقہ آل گیمس اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیڈ ماسٹر اشفاق صدیق سر اور ٹیم کے کوچ عبدالستار سر، نجیب کمال سر، نعیم صدیقی سر، شاہد سر اور شفیق سر اور دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی۔ 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے