ڈاکٹر ساجد نعیم نے الیکٹرانکس فیلڈ میں ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی سے مکمل کی پی ایچ ڈی
شہر مالیگاؤں کے معروف سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم کے فرزند ساجد نعیم نے سال 2024 کے شروعات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی. موصوف نے الیکٹرانکس فیلڈ میں ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی.
ڈاکٹر ساجد نعیم ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے چھوٹے بھائی ہیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم جمہور ہائی اسکول و جونیئر کالج سے مکمل کی. بعد ازاں ایم ایس پی کالج سے الیکٹرانکس سائنس میں گریجویشن اور پونا کالج سے ماسٹر ڈگری نمایاں نمبرات سے حاصل کی. اس کے علاوہ مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان میں کامیاب حاصل کی. مزید سینٹر فارڈیولمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹرس پونے سے پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ گورنمنٹ فلیوشپ پر مکمل کیا.
موصوف کے کل گیارہ تحقیقی مقالے دنیا کے معروف جریدوں میں شائع ہوئے ہیں. جن کا شمار ایس سی آئی اور ایکوپس جرنلسس میں ہوتا ہے. اس کے علاوہ ان کے دو انٹرنیشنل بک چیپٹرس اورانھوں نے آٹھ انٹرنیشنل کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کئے.
ڈاکٹر ساجد نعیم نے مختلف سینئر کالجوں میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں. جن میں انجمن خیرالاسلام پونا کالج اور مہاتما گاندھی ودیامندرس ایم ایس جی کالج شامل ہیں. موصوف فی الحال مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مالیگاؤں کلب کی جانب سے ڈاکٹر ساجد نعیم اور ان کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد اور مستقبل کے لئئے نیک خواہشات
0 تبصرے