دھولیہ تھائی باکسنـگ چمپئن شپ میں تھائی باکسنـگ ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کی نمایاں کامیابی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) 16 اور 17 دسمبر 2023 کو تھائی باکسنـگ ایسوسی ایشن آف مہاراشٹرا کے زیراہتمام دھولیہ اسٹیڈیم میں ریاستی سطح تھائی باکسنـگ چمپئن شپ 2023-24 کا انعقاد ہوا۔ جس میں مالیگاؤں تھائی باکسنـگ ایسوسی ایشن مالیگاؤں کے 4 کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کرکے اپنی اسکول، والدین اساتذہ اور شہر مالیگاؤں کا نام روشن کیا ہے۔ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے نام سفیان کفایت اللہ گولڈ میڈل (مدرآمنہ اسکول )، مریم نکہت عمران احمد گولڈ میڈل( مدر عائشہ ہائی اسکول )، شیخ توحید عالم شیخ توصیف سلور میڈل( الحرا ہائی اسکول )، مرزا زیتون ناز رضوان احمد سلور میڈل(مدر عائشہ گرلز پرائمری اسکول ) 
واضح رہے کہ یہ تمام اسٹوڈنٹس مالیگاؤں تھائی باکسنـگ ایسوسی ایشن مالیگاؤں مدر عائشہ ہائی اسکول گراونڈ میں ماسٹر مرزا رضوان سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے