این سی پی کا وفد چھ اسمبلی حلقوں میں دورہ کریگا، عوام کی رائے کے بعد پریس کانفرنس سے اعلان کیا جائے گا
مالیگاؤں (راست نامہ نگار) آئندہ پارلیمنٹ کے چناؤ کیلئے سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے ۔دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے کانگریس پارٹی بھی دوڑ میں شامل ہے لیکن گزشتہ تین مرتبہ سے دھولیہ لوک سبھا کی جنرل سیٹ ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی کو لاکھ کوششوں کے باوجود شکست مل رہی ہے.اب ایسے میں ہم نے ماضی میں بھی شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر این سی پی کے امیدوار کو موقع دیا جائے ۔ہم نے ایک وفد بنا کر ووٹوں کے تناسب کی روشنی میں شرد پوار سے مطالبہ کیا تھا کہ شیخ رشید صاحب کو امیدواری دی جائے لیکن اب شیخ رشید صاحب اس دنیا میں نہیں رہے.
ایسے حالات میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار پھر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر این سی پی سے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کے فرزند آصف شیخ رشید کے امیدواری دی جائے ۔اسطرح کی تفصیلات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے دی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس کیلئے دھولیہ لوک سبھا کے چھ اسمبلی حلقوں دھولیہ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں دھولیہ شہر، دھولیہ گرامین اور سندھ کھیڑا اسمبلی حلقہ میں ایک ٹیم بنا کر روانہ کی جائے گی اور اسی طرح ایک ٹیم ناسک ضلع کے تین اسمبلی حلقوں مالیگاؤں سینٹرل، مالیگاؤں آؤٹر اور سٹانہ اسمبلی حلقوں میں روانہ کی جائے گی۔ان چھ اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داران عوام سے ملاقات کریں گے اور انکی رائے طلب کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا کہ آیا دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر این سی پی سے امیدواری کی جائے یا نہیں؟ جسکا اعلان ایک پریس کانفرنس لیکر کیا جائے گا۔
آصف شیخ نے کہا کہ ان چھ حلقوں سے آنے والی عوامی رائے کے بعد عوام کے بیچ میں فیصلہ لیا جائے گا ۔آصف شیخ نے دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر این سی پی سے امیدواری کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد ایک بار پھر شرد پوار صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا جائے گا کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں سے مسلم امیدوار کو میدان میں اتارے اور ایک موقع دے۔اسطرح کا اظہار بھی آصف شیخ رشید نے کیا ہے.
0 تبصرے