مالیگاؤں نیاپورہ سے 3 نوجوان گرفتار، دیسی پستول سمیت دو زندہ کارتوس ایک چاقو ضبط

 
مالیگاؤں (ناؤ نیوز) مالیگاؤں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ آصف شیخ سلیم 39 سالہ (ڈیلر) نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ شارق خواجہ، وقار خواجہ اور محمد عمران، سبحان احمد نے ہندوستان بلڈنگ کے پاس ایک آفس میں یونیکارن موٹر سائیکل کی رقم کے لین دین کے معاملے کو لیکر اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور سبحان احمد نے دیسی پستول اور چاقو دکھا کر فریادی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے فریادی کی شکایت پر ملزم شارق خواجہ، ملزم وقار خواجہ (فرار) کے علاوہ ملزم محمد عمران، ملزم سبحان پر گناہ رجسٹر نمبر 8/24 قلم ایکٹ 387، 323، 506، 34 اور انڈین آرمز ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے ملزمین کے ضبط سے ایک دیسی پستول دو زندہ کارتوس سمیت ایک چاقو ضبط کرلیا ہے۔ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق تین ملزمین کو آج مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے تمام ملزمین کو تین دنوں کی پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔ جبکہ ایک ملزم فرار بتایا جارہا ہے، اس معاملے کی مزید تحقیقات آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی نانا چوہان کررہے ہیں۔ 





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے