مہاراشٹر اسٹیٹ چیمپئن شپ کیلئے اسراریہ تائیکوانڈو اسپورٹس کے دو کھلاڑیوں کا انتخاب


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کیلئے فخر کا مقام اسراریہ تائیکوانڈو اسپورٹس روح رواں انٹرنیشنل بلیک بیلٹ ماسٹر محمد مصطفیٰ (کوریا) اور انٹرنیشنل بلیک بیلٹ ماسٹر عبید الرحمان (کوریا) ان کے زیر تربیت اسراریہ تائیکوانڈو اسپورٹس کے دو کھلاڑیوں نے ناسک میں ہوئے لوک مت مہا گیمز میں اپنی نمایاں کامیابی کے بعد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کی جانب 13 جنوری کو ناسک میں سلیکشن راؤنڈ منعقد ہوا۔ 

جبکہ 18 سے 20 جنوری 2024 کو پونہ میں ہونے والے 33 وایں مہاراشٹر اسٹیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ جونیئر سب جونیئر کے لیے شہر مالیگاؤں سے ابوذر خان عبدالصمد خان (غزالہ آپا نشاط ہائی اسکول) ان کے فرزند ارجمند اور عائشہ صدیقہ ڈاکٹر شہباز ( ڈاکٹر شہباز MBBS نامپور سول اسپتال) ہزار کھولی نے اپنی کڑی محنت سے اسٹیٹ لیول چیمپیئن شپ سیلکشن کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا۔ شہریان سے دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے کہ پونہ میں ہونے والے 33 وایں مہاراشٹر اسٹیٹ چیمپئن شپ میں ﷲ پاک ان کھلاڑیوں کو کامیابی سے سرفراز کرے آمین ثم آمین۔  
ماسٹر محمد مصطفیٰ( انٹرنیشنل بلیکبیلٹ) 
موبائل نمبر 9561647527
ماسٹر عبید الرحمان (انٹرنیشنل بلیک بیلٹ) 
موبائل نمبر 7218004013
کلاس کا پتہ: نور باغ ایجوکیشن سوسائٹی سنتوش سائزنگ کے پاس نور باغ مالیگاؤں  
وقت : رات 8 بجے 10بجے تک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے