مالیگاؤں (نامہ نگار) گذشتہ 7 جنوری بروز اتوار کو نیااسلام پورہ علاقے سے 12 دونوں سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ محمد کیف کی لاش آج چاندوڑ گھاٹ سے برآمد ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق چاندوڑ پولیس کی اطلاع کے بعد مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی، عائشہ نگر پولیس اسٹیشن پی آئی اور علاقے کے سرکردہ افراد کے ساتھ سماجی کارکنان لاش کی شناخت کیلئے چاندوڑ روانہ ہوئے۔ جبکہ لاش کی شناخت محمد کیف کے طور پر ہونے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ناسک سول اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
اس دردناک واقعے کے بعد مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے مہلوک بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے نیااسلام پورہ سروے نمبر 42 میں پہنچے، اہل خانہ اور محلے سرکردہ افراد سے بات چیت کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے میں قصوروار ملزمین کے خلاف سخت چارج شیٹ دائرے کی جائے گی۔ اس درمیان ایڈیشنل ایس پی نے نمائندے سے کہا کہ اس معاملے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے اور فی الحال ملزمین پولیس کی حراست میں ہے، اور پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ آج رات تک پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے بعد نعش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاملے میں پولیس اپنا کام کررہی ہے اسلئے عوام کسی طرح کی کوئی افواہوں پر دھیان نہ دے۔
واضح رہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سروے نمبر 42 اور ملزمین کے گھر کے اطراف سخت بندوبست تعینات کردیا ہے۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوسکے۔ اس معاملے میں ابھی ابھی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ خالد حاجی نعش کو مالیگاؤں لانے کے لئے ناسک سول اسپتال کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
0 تبصرے