مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں جامعہ محمدیہ منصورہ میں طویل عرصے سے درس و تدریس کے شعبے میں اپنی احسن خدمات پیش کرنے اور فی الحال آفاق اکیڈمی میں بحیثیت ہیڈماسٹر تدریسی فرائض انجام دے رہے "انصاری عارف حسین نثار احمد" سر کو فریدہ آباد کی ایک سماجی تنظیم ” پلگ ان اینڈ پی آر میڈیا گروپ“ کی جانب سے ”گلوبل ایکسلینس ایوارڈ 2023ء“ سے سرفراز کیا گیا۔
آپ جہاں منصورہ آفاق اکیڈمی میں فعال ہیں وہیں آپ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم سے بھی طلباء و طالبات کی رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ شہر و بیرون شہر کی مختلف اسکولوں میں کرئیر کے متعلق ہونے والے پروگراموں میں بھی آپ "کی پرسن" کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔
آپ مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن (امیٹا) اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئیٹا) کے ممبر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کیے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی شہر میں ہونے والی علمی، ادبی و تعلیمی سرگرمیوں میں اپنی شرکت درج کرواتے رہے ہیں۔ اس ایوارڈ کے حصول پر ہم بصمیم قلب مبارک باد پیش کرتے ہیں اور الله پاک سے دست بہ دعا ہیں الله پاک عارف حسین سر کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
منجانب:- صدر و اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، صدر و اراکین امیٹا، صدر و اراکین آئیٹا، صدر اراکین ادارہ فیضان ربانی، ربانی خطاطی مرکز، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ
0 تبصرے