ظلم و ناانصافی اور فرقہ پرستی کے خلاف لڑتا رہوں گا،چاہے مجھے جیل جانا پڑے لیکن جھکوں گا نہیں :آصف شیخ
دادا بھسے اپنے تعمیری کاموں کو بنیاد بنا کر ووٹ حاصل کرے مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنا کر ووٹ نہ مانگے
مالیگاؤں (راست نامہ نگار) مالیگاؤں کو لیکر ہر نئے دن فرقہ پرست طاقتیں اشتعال انگیز بیانات دیکر شہریان کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں ۔محب وطن، سیکولر ازم کے پرستار اہل مالیگاؤں کو مشکوک نگاہوں سے دیکھ کر بدنام کرنے کی کوشش رہے ہیں اور اسلام کے نام پر مسلمانوں کی ووٹوں سے چن کر آنے والا شہر کا مسلم ایم ایل اے فرقہ پرستوں کی گود میں بیٹھا ہوا ہے ۔باہر سے کوئی بھی چار فٹ کا آدمی آکر مالیگاؤں کو نشانہ بنا کر چلا جارہا ہے اور موجودہ ایم ایل خاموش ہے ۔اسمبلی میں بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔مالیگاؤں میں بھی خاموش رہے کر فرقہ پرستی کی حمایت کررہا ہے ۔نیتش رانے کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانا چاہیے تھا لیکن یہاں بھی ایم ایل اے خاموش رہے ۔آخر ایم ایل اے مسلمانوں کے ساتھ کیوں ناانصافی کررہے ہیں؟ کیا انہیں عوام کی عدالت میں حساب نہیں دینا ہے ۔اب عوام سمجھدار ہیں اور وہ حساب لینگی ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ انقلابی جلسہ عام سے آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف دگڑو آئیل مل گراؤنڈ میں انقلابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج شہر میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی ایم ایس جی کالج معاملہ میں اور کبھی گئو کشی کے نام پر جانوروں کی گاڑیاں پکڑ کر تو کبھی گڑھ کی یاترا کے نام پر مالیگاؤں کے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اتنے سنگین حالات میں بھی ایم ایل اے مفتی اسماعیل خاموش ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کو نامرد بنا دیا گیا ہے بزدل ایم ایل اے نے شہریان کو بزدل بنا کر رکھ دیا ہے ۔شہریان پر ہر سطح پر ظلم ہورہا ہے اور ایم ایل اے بزدلی سے فرقہ پرستوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر اور منتری کی جی حضوری کرکے مالیگاؤں شہر کو لوٹا جارہا ہے اور ایم ایل اے اپنا کمیشن لیکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔مسلمانوں اور اسلام کے نام پر چن کر آنے والے ایم ایل اے مسلم ووٹوں کا سودا کررہے ہیں ۔عوام کے ہزاروں کروڑ روپے ٹیکس کی رقم کو فرقہ پرستوں کی جھولی میں جھونک کر چند روپے کے تعمیری کاموں کیلئے کمیشن خوری کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے 110 کروڑ روپے بچایا ہے ہم کمشنر کو بھگایا ہے اور جو لوگ کمشنر بھگاؤ کا نعرہ لگا رہے تھے وہی لوگ کمشنر سے سودا کرنے لگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں ہر قسم کے ظلم و ناانصافی اور فرقہ پرستی کے خلاف لڑتا رہوں گا،چاہے مجھے جیل جانا پڑے لیکن جھکوں گا نہیں، انہوں نے کہا کہ آج میں جن طاقتوں سے لڑ رہا ہوں وہ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے شہریان کے حق کیلئے لڑ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نہ دادا بھوسے سے نہ مفتی اسماعیل سے میری کوئی ذاتی لڑائی ہے بلکہ انکی ناانصاف سیاسی پالیسی کے خلاف میری لڑائی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ دادا بھسے اپنے تعمیری کاموں کو بنیاد بنا کر ووٹ حاصل کرے مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنا کر ووٹ نہ مانگے۔دادا بھوسے کبھی گئو کشی کے نام پر قریش برادری کی گاڑیاں پکڑ رہے ہیں تو کبھی گڑھ کی یاترا کے نام پر سیاست کررہے ہیں اور ہندو مسلم کو آپس میں لڑانے کو کوشش کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ دادا بھسے کو اپنے تعمیری کاموں پر اعتماد نہیں ہے اس لئے وہ ہندو مسلم کی سیاست کررہی ہے ۔اگر دادا بھسے کو سیاست کرنا ہی تو وہ اپنے کاموں کو بنیاد بنا کر ووٹ حاصل کرے مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنا کر ووٹ نہ مانگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کا ایم ایل اے بزدل و ناکام ہے، فرقہ پرستوں کی غلامی میں مالیگاؤں کا سودا کررہا ہے ۔ایم ایل سی چناؤ ہو یا راجیہ سبھا چناؤ ہو ہر معاملے میں کمیشن خوری اور مسلم ووٹوں کا سودا کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ چار سالوں میں مالیگاؤں کا دبدبہ ختم کردیا گیا ہے ۔مسلم ایم ایل اے نے مالیگاؤں کو بزدل بنا دیا ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ شہر میں بے حیائی بڑھ رہی ہیں اور سیاست کے نام پر فرقہ پرستی کی جارہی ہیں شہر کی دینی تنظیموں کو اس بارے میں غور و فکر کرنا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شیو سینا سے سیاسی جھگڑا اس لئے ہوا کہ 100 کروڑ روپے کے کاموں میں سے 14 کروڑ مالیگاؤں سینٹرل کو آیا اور ہمارا 30 کروڑ ٹیکس کا پیسہ لگا ۔ہمارا بولنا تھا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں طرف 50/50 فنڈ دیا جائے لیکن وہ دادا بھسے نہیں کیا اس لئے ہم نے شیو سینا سے دوری اختیار کی اور کھلے عام سیاسی دشمنی لی ہے اور مالیگاؤں کیلئے لڑ رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ چور کمشنر کو ہم نے بھگایا۔کارپوریشن کو کمشنر نے 700 کروڑ روپے کا قرض دار بنا دیا اور ایم ایل اے کمشنر و منتری کی چاپلوسی کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے چھوٹے بڑے لیڈران مالیگاؤں کی مسلم ووٹوں کا سودا کرکے اپنا گھر بھر رہے ہیں، سب بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم اس قسم کی ناانصافی کیخلاف کبھی اپنا ضمیر نہیں فروخت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کب تک ظلم کے خلاف نہیں بولو گے؟کب تک ظلم و ستم سہتے رہو گے؟اب بیدار ہونے کا وقت آگیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ دادا بھوسے سے زیادہ شہر کی بربادی میں مفتی اسمٰعیل ذمہ دار ہے ۔شہر فرقہ پرستی کی جانب بڑھ رہا ہے جسکا ثبوت بھی آصف شیخ نے ویڈیو بتا کر دیا ہے، آصف شیخ نے کہا کہ دینی دینی تنظیموں کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ قبرستان معاملہ میں بھی خاموش رہے اور بولے کہ یہ سیاست کررہے ہیں ۔شہر میں سیاسی حالات غیر مناسب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر مسجد و مدرسوں، میناروں اور خانقاہوں کا شہر، یہ تعلیمی شہر بھی ہے یہاں سے ایک بچہ آئی اے ایس افسر بھی بنا ۔لیکن اس شہر کی شبیہ کو موجودہ ایم ایل اے برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ دینی، تعلیمی، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ شہر کی سیاست فرقہ پرستوں کی غلامی کی طرف جارہی ہے اور افسوس کہ شہر کا ایم ایل اے ایک عالم ہے اسکے باوجود بھی مالیگاؤں کی مسلم اکثریت بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔آصف شیخ نے پولس ڈپارٹمنٹ سے گزارش کی کہ آپ بھی ایکٹیو ہوجائیں ۔ظلم و ناانصافی پر روک لگائی جائے ۔انہوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سیاسی پالیسی ظاہر کرتے ہوئے بلا خوف و خطر شہری مفاد کو ترجیح دینے کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر کے مفاد میں ہم جیل بھی جانے تیار ہیں لیکن کسی کے آگے جھکے گے نہیں، آصف شیخ نے مزید کہا کہ شیخ رشید صاحب نے کبھی بھی عوام کی ووٹوں کا سودا نہیں کیا میں بھی عوام کی ووٹوں کا سودا نہیں کروں گا ۔دوسرے لیڈروں نے عوام کی ووٹوں کا سودا کیا ۔لیکن ہم سر اٹھا کر سیاست کرینگے کسی کے آگے جھکے گے نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے بنکروں کے بیشمار کام کئے ہیں اگر بنکر ہزار کھولی رابطہ آفس پر اپنے مسائل لیکر آئیں گے تو ہم انکے مسائل حل کرنے تیار ہیں ۔پھر چاہے ایسی دس کمپنی ہو اسے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔بنکروں کیساتھ مل کر ہر تحریک وک کامیاب بنائیں گے اور ساتھ میں جیل جانا پڑا تو بھی جائیں گے ۔ہم نے جیل دیکھا ہے ۔ابھی خالد حاجی نے ایک بنکر کی نمائندگان کرتے ہوئے بجلی کمپنی کے ملازم کو کان کے نیچے تھپڑ رسید کیا اس پر مقدمہ درج کیا گیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسے کہتے ہیں نمائندگی، ہم صرف یوٹیوب پر بیان نہیں رہتے بلکہ عملی کام کرکے شہریان کو راحت دلاتے ہیں۔
اس جلسے عام میں خالد شیخ رشید نے یکم فروری سے نشاء اور اشیاء کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ نشا ہر روک لگائے ورنہ ہم تحریک کرینگے ۔اس موقع پر حافظ انیس اظہر اعجاز عمر ،صابر گوہر ،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،رفیق خان مرغا والا، رضوان ممبر ، اعجاز عمر ،رئیس عثمانی،ابوذر کونڈی والا، اصغر انصاری، مجاھد ساگر، عبد الحد ممبر، ریاض علی وغیرہ نے مفتی اسمٰعیل کی کارکردگی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے انہیں ناکارہ قرار دیا ۔اس جلسہ میں ناظم شیخ اور واحد انصاری نے نظم پیش کر سامعین کو حوصلہ دیا ۔اس جلسہ عام میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیا ۔دیکھتے ہی دیکھتے دگڑو آئیل مل گراؤنڈ عوام سے بھر گیا، آگرہ روڈ پر بھی ہزاروں عوام جلسہ سننے کیلئے امڈ پڑی ۔شکیل جانی بیگ کے شکریہ پر این سی پی کا ہنگامی پول کھول انقلابی جلسہ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا.
0 تبصرے