مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرات جاری، آدھار کارڈ بنانے یا درستی کرنے پر اضافی فیس لینے والے آدھار سینٹر پر کارروائی کا مطالبہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ کی جانب سے شہر مالیگاؤں کی غریب عوام کیلئے ایک اہم فیصلے لیا گیا ہے۔ شہر کے متعدد آدھار سینٹر پر غریب عوام سے آدھار کارڈ بنانے یا درستی کیلئے دوگنا فیس لی جارہی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ کے ذمہ داران نے اعلی افسران سے معلومات حاصل کی تو نئے آدھار کارڈ یا درستی کی فیس دنوں صورتوں میں صرف 50 روپئے لگتی ہے۔ لیکن شہر میں جاری متعدد آدھار سینٹروں پر عوام سے اضافی فیس وصولی جارہی ہے۔ اور بچوں کی پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے بچوں کو آدھار کارڈ مفت میں بنایا جاتا ہے، لیکن مذکورہ عمر کے بچوں کے آدھار
بنانے کی بھی فیس لی جارہی ہے۔
ان تمام مسائل کو اعلی افسران کے سامنے رکھنے کے بعد انہوں نے شہر میں جاری تمام آدھار سینٹر کے ذمہ داروں کے ساتھ آئندہ ہفتے میٹنگ کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اس طرح کی تفصیلات مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔ اور اسی کے ساتھ زمہ داران کا ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کرتے ہوئے یہ اپیل کی گئی ہے کہ اضافی فیس لینے والے آدھار سینٹر سے فیس سلپ لے اور سلپ نہ دینے والے آدھار سینٹر کا فوٹو لیکر مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کے کارکنان کے دیئے گئے نمبرات پر شیئر کریں۔
شیخ افروز سر: 8378933710
خالد ایس کے: 7620303022
عارف ایا ممبر: 9923295171
سلیم بھائی: 9028752104
مولانا عابد حسین : 8446665323
0 تبصرے