مالیگاؤں ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں 3 جنوری 2024 بروز بدھ دوپہر 1 بجے مرکزی حکومت کے کالے قانون کیخلاف راستہ روکو آندولن
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے کالے قانون کیخلاف راستہ روکو آندولن سے متعلق مالیگاؤں ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسٹار ھوٹل کے پاس ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت اعجاز بیگ نے انجام دی۔ جبکہ اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں مالیگاؤں ٹرک چالک، مالک، ڈرائیوروں کے علاوہ تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے نئے قانون جس کی الگ الگ ریاستوں میں مخالفت کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت کے ظالمانہ اور احمقانہ فیصلے کی وجہ سے ملک کا ٹرانسپورٹ نظام پوری طرح سے بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ نئے قانون جس کی ہم مخالفت کررہے ہیں، اس قانون کے اثرات سب سے زیادہ ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں پر اثر انداز ہونے والے ہیں۔ اور مستقبل میں ٹرانسپورٹ شعبہ سے منسلک افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے زمہ داران کی رائے کے بعد مرکزی حکومت کے کالے قانون کیخلاف 3 جنوری 2024 بروز بدھ دوپہر 1 بجے نیشنل ہائی وے نمبر 3 اسٹار ہوٹل کے پاس راستہ روکو آندولن کیا جائے گا۔ اعجاز بیگ نے شہر بھر کے ٹرک چالک، مالک اور خصوصی ڈرائیوروں سے اس آندولن میں کثیر تعداد میں شریک ہونے کی گذارش کی ہے۔
0 تبصرے