شیخ رشید کی طرح ہم بھی تعمیری کام کرتے رہیں گے، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی وارڈ کے عوام کو یقین دہانی
مالیگاؤں (پریس ریلیز) اختر آباد سروے نمبر 82/3 میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد عمل میں آیا ۔یہاں مسائل زیادہ ہے ۔روڈ گٹر پانی اور بجلی کے پول کی شکایت ہیں ۔یہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے جسے ہم پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے کئی کروڑ روپے فنڈ حاصل کرنے کے پرپوزل داخل کئے تھے جس میں سے دس سے پندرہ کروڑ روپے منظور ہوئے اور شہر بھر میں تعمیری کام کئے گئے۔
لیکن سرکار بدلنے سے ہمارے کچھ پرپوزل پر اسٹے لگ گیا تھا ۔ہم نے اس اسٹے کو ہٹانے کی کوشش کی اور اسی پانچ کروڑ روپے کے فنڈ کے کچھ حصے میں سے آج اختر آباد کی بستی میں 25 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ موصوف نے کہا کہ یہاں مسائل زیادہ ہیں عوام کے مطالبے پر ہم تعمیری کام کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید صاحب اور عزیز ملا کی جدوجہد رہی ہے کہ اس وارڈ میں تعمیری کام ہوتے رہیں۔
آصف شیخ نے کہا کہ جس طرح اس وارڈ کیساتھ شیخ رشید صاحب کھڑے رہے اور تعمیری کام کرتے رہے اسی طرح ہم بھی اس وارڈ میں کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کرکے اس وارڈ کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پر عزیز ملا سمیت وارڈ کے ساکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
0 تبصرے