یکم جنوری سے این سی پی کی شہر بھر میں کارنر میٹنگ کا آغاز


حاجی خالد شیخ  کی قیادت میں بنیادی مسائل کی یکسوئی اور کارپوریشن، ایم ایل اے و وزیر کی نااہلی کیخلاف عوامی بیداری 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کے ذریعے کئے گئے گھوٹالوں اور ایم ایل اے و وزیر کی سیاسی سرپرستی اور دہری پالیسی کے خلاف، گھر پٹی و نل پٹی ،انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ میں 110 کروڑ کی لوٹ مار، فرقہ پرستوں کی دھاندلی، گئو ونش کے نام پر مآب لنچنگ، پولس محکمہ کے طریقہ کار پر سوالیہ نشان،بجلی کمپنی کی تانا شاہی، ایف ڈی او اور سرکاری محکموں کی دفتر شاہی کیخلاف و سول اسپتال میں ناقص انتظامات، تعمیری کاموں کے نام پر لوٹ مار،شہر میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کیخلاف، اسمبلی میں مالیگاؤں کی کمزور ہوتی نمائندگی اور شہریان کیساتھ ہوتا دہرا سلوک کو ختم کرنے کیلئے عوامی بیداری کرتے ہوئے 12 جنوری کے جلسہ عام کو کامیاب کرنے کیلئے یکم جنوری بروز پیر سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی زیر سرپرستی حاجی خالد شیخ کی قیادت میں کارنر میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

یہ کارنر میٹنگ یکم جنوری سے سیلانی چوک شبیر نگر سے شروع ہوگی اور دس جنوری تک روز آنہ بعد نماز عصر تا رات دس بجے تک جاری رہے گی ۔ان کارنر میٹنگوں میں مقررین کے طور پر صابر گوہر، سابق کارپوریٹر ریاض علی یوسف علی، اسلم انصاری ،شکیل جانی بیگ ،حافظ انیس اظہر، اعجاز عمر ،رئیس عثمانی ،مجاھد ساگر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ،ابوذر کانڈی والا، سمیت دیگر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ لہٰذا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدے داروں، ورکروں اور ہمدردوں سے تمام کارنر میٹنگ میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے