عائشہ نگر آگ زنی معاملہ: ایس آئی او کی جانب سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع عائشہ نگر نوری فنکشن ہال سے متصل بستی میں ایک مکان میں آگ لگنے کے سبب تقریبا 20 سے زیادہ مکانات 
جل کر خاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ عملہ کی بدوقت کوشش سے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ بتایا جارہا ہے۔ 


اس بھیانک حادثے کے بعد شہر کی سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندے و ذمہ داران نے متاثرین سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسی بیچ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں کے نوجوان صدر محمد شبلی کی قیادت میں ایک وفد عائشہ نگر آتشزدگی متاثر بستی میں پہنچا۔ اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے گھروں کا سروے کیا۔ 

اس موقع پر ایس آئی او کے مقامی صدر محمد شبلی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جو طلبہ کی تنظیم ہے۔ اس بستی کا دورہ کرنے کے بعد ایس آئی او کی جانب سے متاثرین کے بچوں کیلئے مکمل تعلیمی کٹ کا نظم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایس آئی او کی ٹیم سروے کرے گی اس کے بعد چار سے پانچ روز میں ایک مکمل تعلیمی کٹ متاثرین کے بچوں کو فراہم کی جائے گی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے