الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے زیراہتمام تین روزہ حجامہ کیمپ کا انعقاد


حجامہ سنت نبویﷺ ، ہر بیماری سے شفاء

مالیگاؤں (پریس ریلیز) حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس نے حجامہ کروایا سترویں (17) انیسویں (19) اور (21) اکیسویں تاریخ میں تو اس کے لئے ہر بیماری سے شفاء ہوگی۔ اَحادیثِ طیّبہ میں حجامہ کی ترغیب دی گئی اور اِسے شِفا یابی کا سبب بھی قرار دیا گیا۔ حجامہ سنت نبوی طریقہ علاج کے ساتھ دنیا کا تیز ترین علاج بھی ہے ساتھ ہی ایک ایسا قدیم طرز علاج ہے جس کی ضرورت و افادیت سے جدید دور میں بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

حدیث شریف میں اس علاج کو کرنے کیلئے چاند کی 17، 19 اور 21 تاریخ کو بطور خاص ذکر کیا گیا اور اطباء کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مہینہ کی وسطی تاریخوں میں ہمارے خون کی گردش اعتدال پر ہوتی ہے، اسی لیے ان تاریخوں میں حجامہ لگوانا جسم پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ جلدی، دماغی، فالج، ہر قسم کے درد اور اعصابی امراض کیلئے حجامہ کامیاب علاج ہے۔ الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل واقع عبدالمطلب کیمپس سائنہ خرد ، مالیگاؤں میں ہر ماہ مختلف امراض کے ماہرین (ڈاکٹرس) کو مدعو کرکے شہر و مضافات میں آباد عوام الناس کیلئے یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں چیک اپ کے ساتھ ساتھ تمام لیباریٹری ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کی سہولیات بھی فری میسر ہوتی ہیں۔

جبکہ فری میڈیکل کیمپ کا یہ سلسلہ آج کافی وسیع ہو چکا ہے جس سے بڑی تعداد میں شہریان مستفیض ہورہے ہیں۔ خصوصاً حجامہ کیمپ کپنگ تھیراپی جس کا آغاز ستمبر2021ء سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمن شیخ رضوان احمد عبدالمطلب کی ایماء پر کیا گیا تھا اس ماہ دسمبر 2023ء تک تقریباً 1500 سے زائد شہریان (مرد و خواتین) ، مدارس اسلامیہ کے طلباء اور ائمہ مساجد مسنون تواریخ پر اس سے مستفیض ہوچکے ہیں۔ اس کار خیر کیلئے بعض اوقات آمد و رفت کی غرض سے کالج ہذا کی بسوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ مستورات کیلئے لیڈیز ڈاکٹرس کا خصوصی نظم ہے ۔ شہریان سے گذارش ہے کہ ان سہولتوں سے استفادہ کریں اور مستند ماہرین حجامہ تھراپسٹ سے حجامہ لگوائیں۔

اس ماہ 17، 19 اور 21 جمادی الثانی 1445ھ  بتاریخ 30 دسمبر 2023 1 اور 3 جنوری 2024 کو یہ کیمپ عبدالمطلب کیمپس، سائنے خرد، مالیگاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کا وقت صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک رہے گا۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔ 
امجد سر 7620239132

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے