آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے میں حراء انگلش میڈیم اسکول کو دوسرا انعام

 
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 30 دسمبر 2023ء بروز سنیچر نیشنل اردو ہائی اسکول امبرناتھ کے زیرِاہتمام ریاست مہاراشٹر کی تمام اردو ہائی اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان اردو تقریری مقابلے کا انعقاد ہواـ جسمیں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ انصرام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کی دو طالبات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کیں۔ چھٹی جماعت میں زیر تعلیم طالبہ سحر ناز عادل حسین نے اپنے دلنشین انداز اور مخصوص لب و لہجہ میں عمدہ تقریر پیش کی اور جج صاحبان سمیت حاضرین کے دلوں کو جیت لیا جج صاحبان کے مشترکہ فیصلہ سے اس طالبہ کو دوم انعام کا حقدار قرار دیا گیا وہیں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ انصاری طوبی اخلاق احمد نے بھی شاندار تقریر پیش کرتے ہوئے اعزازی انعام حاصل کیا۔

اس شاندار کامیابی پر مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے مبارک پیش کرتے ہوئے طالبات کو دعاؤں سے نوازا سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے کہا کہ ہمارے قائد مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی دعاؤں کا صلہ ہیکہ حراء انگلش میڈیم اسکول مختلف مقابلوں اور امتحانات میں تاریخی کامیابی درج کررہی ہے اس کامیابی پر  طالبات اور ٹیچرس، سرپرست حضرات کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقہ و طفیل اسکول سمیت ہمارے اساتذہ اور بچوں کو ہر محاذ پر کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے ـ اس خوشی کے موقع پر حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ذمّہ داران اور اراکین سنی دعوت اسلامی نے مبارکباد پیش کیں۔

رپورٹ : حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے