آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے میں شیخ امام پرائمری اسکول کو تیسرا اعزازی انعام

امبرناتھ ضلع کلیان کی نیشنل اردو اسکول امبرناتھ میں آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے میں شیخ امام پرائمری اسکول کو تیسرا اعزازی انعام، اسکول کے فعال معلم زاہد امین سر کو بہترین تقریر ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا 

مالیگاؤں (عبداللہ انصاری) تقریر کا فن زندہ معاشروں میں نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے جہاں ایک انسان کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے وہاں یہ اندازہ بھی ہو جاتا ہے کہ اس معاشرے کے نظریات و افکار کیا ہیں اور اس معاشرے کی سوچ کا رخ کیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے امبرناتھ ضلع کلیان کی نیشنل اردو اسکول امبرناتھ میں آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شہر کے مشہور ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری شیخ امام پرائمری اسکول کے طالب علم التمش پنجاری نے بھی شرکت کی۔ اور اپنے بہترین انداز میں تقریر پیش کرتے ہوئے ناظرین کو اپنی طور متوجہ ہونے پر مجبور کردیا۔ جبکہ اس تقریری مقابلے میں تقریباً 43 طلباء و طالبات میں التمش پنجاری نے تیسرا اعزازی انعام حاصل کیا۔

اسی طرح جونیئر گروپ میں تمام ہی تقاریر میں بہترین تقریر ایوارڈ کے اعزاز سے شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں کے فعال معلم زاہد امین سر کو نوازا گیا۔ اس کامیابی پر طالب علم التمش پنجاری اور ان کی رہنمائی کرنے والے معلم زاہد امین سر اور ہیڈماسٹر کو خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل میں مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے