جلگاؤں (پریس ریلیز) سالگرہ کو عوام کے لیے یادگار اور اہم بنانے کے لیے، AIMIM جلگاؤں شہر کے سرگرم نوجوان رضوان شیخ نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 150 سے زیادہ جلگاؤں کے باشندوں نے استفادہ کیا۔ گوداوری اسپتال کی پوری ٹیم نے اس کیمپ کا تعاون کیا۔ اس کیمپ میں مفت ای سی جی، شوگر، بی پی، چیک اپ کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی عام بیماریوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔
خاص طور پر موتیابین کی سرجری مفت کروانے کے لیے ایک بڑا کام کیا گیا جسے پورے شہر میں بہت پسند کیا گیا۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں AIMIM جلگاؤں ضلع صدر احمد سر، کارپوریٹر نمائندہ اکرم دیشمکھ، BYF صدر شیبان فائز، یوگیش پاٹل، سمیر شیخ، سفیان شیخ، مختار شاہ وغیرہ موجود تھے۔ اس کامیاب کیمپ میں منیار برادری کے صدر فاروق شیخ، انیس شاہ، عبدال ٹرانسپورٹ کے انور سکلگر، راشٹروادی پارٹی کے سلیم انعامدار، مصطفی بھائی، محمود چاچا، سعید شاہ، کے جی نیوز اور مسلم سیوا سنگھ کے ضلعی صدر اسلم بھائی، قاسم عمر وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے