مالیگاؤں: طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں،کراٹے ٹیچر پر بچوں کے جنسی استحصال تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج


مالیگاؤں: چھاونی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے چھاونی پولیس اسٹیشن میں دلیپ سرجیراؤ پاٹل عمر 47 سال کیخلاف فریادی درج کروائی کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے ملزم کے پاس 
بالا صاحب ٹھاکرے کڈاسنکول مالیگاؤں میں 
 کراٹے کی ٹریننگ حاصل کرتی تھی۔ لیکن کچھ روز قبل متاثرہ ٹریننگ ختم ہونے کے بعد جب بالا صاحب ٹھاکرے کڈاسنکول کے ڈریسنگ روم میں کپڑے بدل رہی تھی تب ملزم دلیپ سرجیراؤ پاٹل موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردستی ڈریسنگ روم میں گھس گیا اور متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔ 

جس کے بعد متاثرہ کے بڑے بھائی نے ملزم دلیپ سرجیراؤ پاٹل سے اس معاملے میں جواب طلب کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے متاثرہ کے بھائی سے گالی گلوچ اور ہاتھ پائی کی۔ مذکورہ معاملے میں چھاونی پولیس اسٹیشن نے ملزم دلیپ سرجیراؤ پاٹل کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 339/23 دفعہ 323,504 354A 354 کے ساتھ آرٹیکل 12۔8 بچوں کے جنسی استحصال تحفظ ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے ملزم دلیپ پاٹل کو مقامی کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج نے ملزم کو پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔ ملی اطلاع کے مطابق کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم کو سینٹرل جیل ناسک روانہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ متاثرہ کے قریبی رشتہ دار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے سماج میں فزیکل ٹیچرس کے تئیں نظریے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ فزیکل ٹیچرس کا کام طلباء کو جسمانی طور پر مظبوط اور انہیں ایک بہترین کھلاڑی بنانا ہے۔ اس معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ سرپرست ٹیچرس کے پاس طلباء کو سیکھنے کیلئے بھیجتے ہیں لیکن اب وہاں بھی ان کی عزت وآبرو محفوظ نہیں رہے گی ہے۔ شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے ضلعی صدر نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے تاکہ اسطرح کے معاملات دوبارہ پیش نہ آئے، جس سے اساتذہ اور طلباء کے رشتے کے ساتھ ساتھ شہر کی بھی بدنامی ہوتی ہو۔ اس معاملے کی مزید تفتیش پی آئی ورشا شنکر جادھو کررہے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے