کانگریس صدر اعجاز بیگ کا عائشہ نگر آگ متاثر بستی کا دورہ، پرائیویٹ بجلی کمپنی سے ہرجانہ کا مطالبہ

60 بلینکیٹ اور پیر کے روز دوپہر و شام کے کھانے کا کِیا انتظام 

مالیگاؤں (عادل پٹھان) مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب اور فاروق خان فیض اللہ خان قریشی دھولیہ شہر اپنے کام کیلئے گئے ہوئے تھے تقریباً 2 بجے کے وقت اعجاز بیگ صاحب کے فون کی گھنٹی بجتی ہے اور خبر ملتی ہے کہ عائشہ نگر کے علاقے میں ساٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے اور گھر جل رہے ہیں اعجاز بیگ صاحب نے خبر سنتے ہی فوراً اپنی گاڑی کا رُخ مالیگاؤں کی جانب موڑ دیا اور آتے ہی ساتھ واردات کی جگہ پہنچ گئے وارڈ کے ذمہ داران سے گفتگو ہوئی کئی مسائل پر نمائندگی کا وعدہ کیا اور اسی وقت انہوں نے تحصیلدار کو فون لگا کر کہ کہا کہ فوراً یہاں پہنچے اور اور پنچ نامے میں تمام چیزیں لکھوانے کے بعد خاص طور پر لوگوں کے جو ضروری کاغذات جل گئے ہیں وہ لکھوائے جائے.

پھر انہوں نے محسوس کیا کہ تقریباً 30 گھر آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور انکی سب سے پہلی ضرورت ابھی رات کیلئے سردیوں کے موسم میں بلینکیٹ کی ہوگی اس لئے بیگ صاحب نے سب سے پہلے 60 نئے بلینکیٹ کا انتظام کیا اور ہر گھر کے افراد کو دو دو نئے بلینکیٹ تقسیم کئے گئے اسی کے بعد انہوں نے کہا کہ بروز پیر کو دوپہر اور شام کے کھانے کا انتظام بھی ہماری طرف سے کیا جائے گا. ان سب کے بعد شہر کے دیگر سیاسی سماجی ذمہ داران کا فیصلہ جو بھی آئے گا اس کے بعد ہم بھی پارٹی کے دیگر افراد سے مشورہ کرنے کے بعد حصہ لینے کی کوشش ضرور کرے گے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے