مالیگاؤں (پریس ریلیز) جیسا کہ پورا مالیگاؤں شہر جانتا ہے کہ 4 دسمبر 2023 بروز منگل کو شہر عزیز کے ہر دلعزیز لیڈر شیخ رشید صاحب کا وصال ہوگیا جس کے بعد پورا شہر دکھ کا اظہار کررہا ہے شہر میں غم کا ماحول ہے اب تک شہر کی عوام اس صدمے سے دوچار ہیں، اسی کے ساتھ شہر کی عوام مسلسل آصف شیخ رشید صاحب و خانوادہ شیخ رشید سے ملاقات کرکے تسلی دینے کا کام کررہے ہیں ساتھ ہی الگ الگ علاقوں میں تعزیتی نشست لیکر اپنے دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں 22 دسمبر بروز جمعہ رات ساڑھے 9 بجے سروے نمبر 57 ،ٹی ایم اسکول کے قریب، نیّر کلب کے پاس تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں خانوادہ شیخ رشید صاحب کے افراد موجود ہونگے۔ معاون کارپوریٹر فاروق قریشی شہریان سے اس نشست میں شرکت کی خصوصی گذارش کی ہے۔
منجانب: کارپوریٹر فاروق قریشی، ادارہ دانشِ نیّر، مالیگاؤں ہیلتھ کلب و وارڈ نمبر 6
0 تبصرے