شہری عوام کا غصہ بھڑک اٹھا اب غلطی برداشت نہیں کی جائے گی: اعجاز بیگ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی اعجاز بیگ رابطہ آفس پر شہر میں عوام کو ملی ہوئی گھرپٹی جو بڑھ کر ملی ہے وہ لوگ اس گھر پٹی کو لیکر صدر کانگریس اعجاز بیگ کے پاس آئے اور اپنی تکلیفوں کا اظہار کیا کہا کہ ہم پترے کے گھروں میں رہتے ہیں اور ہمیں آر سی سی کے گھروں کی گھر پٹی دی جا رہی ہے ہم لوگ جیسے تیسے تو اپنا گزر بسر کرتے ہیں اتنی زیادہ رقم ہم کہاں سے بھرے گے. یہ بات سن کر شہر کانگریس صدر اعجاز بیگ کو غریبوں کی بڑھی ہوئی گھر پٹی دیکھ کر غصہ آگیا بیگ صاحب اچانک سے اٹھے اور اپنے ساتھیوں کو لیکر آئے ہوئے افراد کے ساتھ سیدھا پربھاگ نمبر 4 پہنچے اور پربھاگ ادھیکاری بھرت ساؤکار کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ جس طریقے کی گھر پٹی شہر میں تقسیم کی جا رہی ہے یہ گھر پٹی کوئی بھی نہیں بھرے گا.
پترے کے گھروں میں رہنے والوں کو تین تین منزلہ آر سی سی کی گھر پٹی دی جا رہی شہر میں تمہارا راج چل رہا ہے کیا. شہر میں اگر ایسا ہی چلے گا تو ان پترے کے گھروں میں رہنے والوں کو آپ لوگ اور کمپنی والے پہلے آر سی سی کا گھر بناکر دو. باتوں کو سننے اور سمجھنے کے بعد پربھاگ ادھیکاری بھرت ساؤکار نے ٹھیکیدار کمپنی کے آفیسر جو اس وقت پونہ میں ہے ان سے بات کروائی تمام باتوں کو بتایا کہ آپ کی کمپنی کے کارکن غلط سروے کرکے پترے کے گھروں میں رہنے والے مکینوں کو بھی تین منزلہ آر سی سی کے گھر کی گھرپٹی تقسیم کر رہے ہیں. ایکدم صاف اور تلخ لہجوں میں اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو میں تمہاری من مانی چلنے نہیں دوگا ایسا سبق سکھاؤ گا کہ تمہارے ہوش ٹھکانے پر آجائے گے. کمپنی کے آفیسر نے فوراً مانا کہ ہمارے کام کرنے والوں سے غلطی ہوئی ہے ہم اسے فوراً درست کرے گے اور آگے آپ کو بولنے کا موقع نہیں دے گے. اعجاز بیگ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ میں بلکل برداشت نہیں کرو گا جلدی سے اپنی غلطی سدھار لو.
0 تبصرے