حاجی خالد شیخ رشید عملی سیاست میں سرگرم، ہم شیخ رشید کے فلاحی کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے :آصف شیخ


مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی قدآور سیاسی، سماجی شخصیت و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی سربراہ سابق ایم ایل اے شیخ رشید کے اس دار فانی سے کوچ کر جانے کے بعد خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع  غم و اندوہ کے ماحول میں مبتلا تھا کہ گزشتہ روز شہریان کیجانب سے اظہار تعزیت پیش کی گئی اور خانوادہ شیخ رشید کو تسلی دی گئی ۔اس کے بعد آج بروز سنیچر کو خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع نے مشورہ کرتے ہوئے حاجی شیخ خالد کو میدان سیاست و سرگرم ہونے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ۔اسطرح کا اعلان آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آصف شیخ نے کیا.

موصوف نے بتایا کہ آج سے حاجی خالد شیخ عملی سیاست میں سرگرم ہوکر سیاسی و سماجی کام کاج کریں گے ۔خالد حاجی شیخ رشید صاحب کی رکشا پر شہر بھر میں دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں گے ۔شیخ رشید صاحب کا موبائل نمبر 9372636465 کو آج سے حاجی شیخ خالد استعمال کریں گے اور شیخ رشید صاحب کی طرح عوامی و فلاحی کام انجام دینے کی کوشش کریں گے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہر چھوٹے بڑے ورکروں، عہدیداروں کے مشورے سے پارٹی کے کام کاج کریں گے اور شیخ رشید صاحب کی عوامی سماجی و سیاسی خدمات کو انجام دینے کی پوری کوشش کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ خاندان شیخ رشید  کے مشورے کے بعد آج اسطرح کا فیصلہ لیا گیا ۔اس موقع پر حاجی شیخ رفیق، حاجی عقیل، حاجی شیخ جلیل اور عمران شیخ رشید و خانوادہ شیخ رشید کے اہم افراد کے علاوہ گرو وار وارڈ کے سرکردہ پارٹی کے ذمہ داران کی موجودگی میں اس طرح کا اعلان کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے