سادھنا کلامانچ مالیگاؤں کے زیر اہتمام حب الوطنی گیت گانے کے مقابلے کا انعقاد


مالیگاؤں (پریس ریلیز) یوم آزادی کے موقع پر سادھنا کالامنچ مالیگاؤں نے حب الوطنی پر مبنی گیت گانے کا مقابلہ منعقد کیا ہے۔اس سال مقابلے کا چھٹا سال ہے۔  یہ مقابلہ ہفتہ 19 اگست 2023 کو بالگندھروا منگل کاریالیہ, سٹانہ ناکہ مالیگاؤں کیمپ میں منعقد ہوگا۔

اس مقابلے میں کوئی بھی امیدوار شرکت کرسکتا ہے. اس شاندار گیت گوئی مقابلہ میں بہترین گیت گانے پر انعامات سے نوازا جائے گا. نیز تمام شریک امیدواروں کو سند دی جائے گی. 
 
 اس پروگرام کے منتظمین میں پروین وانی، ولاس وڑگے، ونود گوروڈکر، سنیل وڑگے، اشوک پاتھاڈے، نچیکیت کولپاکر، راجیو واڈگے، ابھیجیت سونپاسارے، یوگیش باگل نے خواہشمند امیدواروں اور شائقین سے شرکت کی گزارش کی ہے۔


مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں. 
9370633060
9370633060
9763414611

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے