دانش اعظمی نے برکس انٹرنیشنل جرنلزم آن لائن ٹریننگ پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کی
ممبئی ( نامہ نگار) روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی کے نامہ نگار دانش اعظمی نے برکس انٹرنیشنل جرنلزم آن لائن ٹریننگ پروگرام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ملک کے پہلے اردو صحافی ہیں جنہوں نے برکس انٹرنیشنل جرنلزم آن لائن ٹریننگ میں سند حاصل کی ہے۔
واضح ہوکہ دانش اعظمی گزشتہ سال دسمبر سنہ 2022 میں برکس انٹرنیشنل جرنلزم آن لائن ٹریننگ پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ تربیتی پروگرام اپریل 2023 تک چلا جس میں اردو ٹائمز ممبئی کے نمائندے کے علاوہ بھارت کے کئی میڈیا ہاوس اور ایجنسی کے نمائندے شامل تھے اور برکس ممالک سمیت کئی دیگر ممالک کے کل 52 صحافی اور ایڈیٹرز اس تربیتی پروگرام شامل کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر صرف 43 ٹرینی صحافی کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ مکمل تربیتی پروگرام چین کی نیوز ایجنسی شینوا، برازیل کے سی ایم اے گروپ، روس کے اسپوتنک اور بھارت کے دی ہندو سمیت کئی فری لانس صحافیوں کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا. اس تربیتی پروگرام کے مکمل ہونے پر دانش اعظمی کو تربیتی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
دانش اعظمی ملک کے پہلے اردو صحافی ہیں جنہیں اس تربیتی پروگرام کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔ دانش اعظمی کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں آن لائن تربیت کے دوران میڈیا کی بہت سی باریکیوں اور بدلتے ہوئے جہتوں کو جاننے کا نزدیک سے موقع ملا اور برکس ممالک کے صحافیوں سے براہ راست رابطے اور انکے ساتھ سیدھا کنیکٹ ہونے کا موقع بھی ملا۔
اعظمی الکٹرانک اور پرنٹ مختلف چینلز اخبارات اور رسائل میں اپنی خدمات دے چکے ہیں. جن میں ہندی نیوز چینل نیوز ایکسپریس، ای ٹی وی بھارت اردو، سوریہ سماچار، روز نامہ راشٹریہ سہارا، فلحال روزنامہ اردو ٹائمز سے وابستہ ہیں.
0 تبصرے