منی پور تشدد اور انسانیت سوز حالات کے خلاف ایم آئی ایم جلگاؤں کی جانب سے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم


جلگاؤں (پریسریلیز) ایم-آئی-ایم کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب ، ریاستی صدر سید امتیاز جلیل صاحب اور ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر عبد الغفاد قادری صاحب کی ہدایت پر جلگاؤں ضلع  صدر محترم  احمد سر کی قیادت میں ٹیم ایم-آئی-ایم۔ جلگاؤں یونٹ نے ضلع کلکٹر محترم آیوش پرساد  کو ایک میمورنڈم سونپا جس کے ذریعہ صدرِ جمہوریہ ہند، وزیرِ اعظم اور مرکزی وزیرِ داخلہ کی توجہ جلتے ہوئے ، سلگتے ہوئے اور انسانیت کو شرمسار کرنے والے منی پور کے واقعات کی طرف دلائی گئی۔ اس موقعہ پر ٹیم ایم-ائی-ایم- جلگاؤں نے ضلع کلکٹر کے سامنے اپنی بات رکھی کہ منی پور میں صدارتی راج نافذ کیا جائے، مہلوکین کے ورثاء کو 50 لاکھ بطور معاوضہ دیا جائے جبکہ شدید زخمیوں کو  10 لاکھ اور دیگر متاثرین کو 5 لاکھ کی فوری مدد دی جائے۔


 ساتھ ہی ضلع صدر جناب احمد سر نے پر زور مطالبہ کیا کہ منی پور تشدد اور فسادات میں خاکی افسران،  خاطی سرکاری افسران و پولیس محکمہ کے فرائض کی ادائیگی میں قصور وار پائے جانے والے  افسران کو فوری برخاست کیا جائے اور منی پور میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ جلگاؤں ضلع کے نگراں جناب خالد شیخ صاحب نے وقت بہ وقت ٹیم ایم آئی ایم جلگاؤں کی رہنمائی فرمائی ۔ اس موقعہ پر ضلع صدر احمد سر کے ہمراہ واصف علی سر ( تالکا صدر ) ، خالد کھاٹک (  تالکا کارگزار صدر) ، سعید شیخ ( ضلع سیکریٹری) ، اکرم دیشمکھ ( نگر سیوک نمائندہ )، ڈاکٹر شریف باغبان،  محسن کاکر ، لقمان شیخ، ارشد شیخ، شیبان فائز ، عبد الشکور دیشپانڈے،  وسیم خان،  حذیفہ شیخ، عمر فاروق، سمیر خان،  تنویر شیخ وقار عالی، رضوان شیخ وغیرہ حضرات موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے