خاتون کیمپس میں "اپنا مقام پیدا کر " موضوع پر ورکشاپ کامیابی سے ہمکنار


ماہر شخصیت ساز سید سعید پونہ نے طلبہ کو اطاعت و فرمانبرداری کی نصیحت کیں

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 10 جولائی کی صبح خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام جاری مدر عائشہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،رائل یونیورسل اسکول و الحراء ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی ورکشاپ بنام"اپنا مقام پیدا کر"  رکن سوسائٹی محترمہ ثناء رضوان شیخ صاحبہ کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد مہمانوں کا استقبال وسیم عبدالغنی الحراء ، ماجد سر و سلطانہ میڈم کے ہاتھوں کیا گیا پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے عزیز اعجاز سر نے بتایا کہ سید سعید احمد پونے کانام محتاج تعارف نہیں ہےطلبہ کے لئے انہوں نے زندگی وقف کی ہے جو طلبہ کی شخصیت سازی و تربیت کے فن میں ماہرہیں۔ 

موصوف نے ملت کے طلبہ کے لیے ملک بھر میں سفراپنا مقدر بنالیا ہے اپنے طویل خطاب میں جناب سید سعید احمد صاحب نے طلبہ کو بتایاکہ رابطہ فاؤنڈیشن پونہ نے مختلف اہل علم اور دردمند اداروں کے تعاون سے ’’اڑان ایکسپریس‘‘ بس کاآغاز کیاہے تاکہ طلبہ کو تعلیم کامفہوم سمجھائے انہوں نے کہا کہ ابتداء میں ہر شخص تنہا ہوتاہے لیکن وہی تنہا شخص تمام انسانیت کے لئے مسیحا بن جاتاہے شرط یہ ہے کہ وہ درست اور صحیح تعلیم سے آراستہ وپیراستہ ہوجائیں۔ آج طلبہ وطالبات کی معصوم نگاہیں دنیا کو جاننا چاہتی ہیں ، سمجھنا چاہتی ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان طلبہ کوجدید سہولیات کے ساتھ تعلیم دیں اور ان کی تربیت کریں۔اس پروگرام کی کامیابی کے لئے فاروق سر و ابرار سر نے جدوجھد کیں رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے