آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ آنلائن لنک اور فورم کے ذریعہ بڑی تعداد میں جلگاؤں ضلع سے آراء حکومت اور پرسنل لاء کو بھیجی جا رہی ہیں ۔ برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن کے صدر شیبان فائز نے عوام اور خاص طور پر نوجوانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وقت کم ہے اس لیے جلد سے جلد پورے شہر میں پھیل کر اس قانون کے متعلق عوام کو بیدار کیا جائے اور بڑے پیمانے پر ہماری مخالفت لا کمیشن آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ پر درج کرائی جائے ۔ اس اہم فریضہ کو انجام دینے میں BYF کے صدر شیبان فائز ، نائب صدر اکرم دیشمکھ ، مسلم کالونی یونٹ صدر حذیفہ شیخ ، سوشل میڈیا صدر رضوان شیخ، BYF فاؤنڈر ممبر عاکف پٹیل، دانش کھاٹک ، عمر فاروق ، صبور شیخ ،فیضان شیخ ، شعیب منیار ، وغیرہ حضرات پیش پیش رہے۔
0 تبصرے