انڈرگراؤنڈ گٹر کے کام میں شفافیت کا فقدان


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہرمیں انڈر گراؤنڈ گٹر کو لیکر کئی طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اس گٹر کے کام کو لیکر شفافیت شہریان کے درمیان زیر بحث ہے . ان سب معاملات کو دیکھتے ہوئے شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کا ایک وفد سٹی انجینئیر بچھاؤ سے ملاقات کے لیے ضلعی صدر راحیل حنیف ( حنیا) کی قیادت میں کارپوریشن پہونچا. 

شہر مالیگاؤں میں ہو رہے اور ہونے والے بہت سارے معاملات پر گفتگو کی گئی. انڈر گراؤنڈ گٹر کے تعلق سے راحیل حنیف نے اپنا مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ گٹر کا جو بھی معاملہ ہو جیسے کام کا بجٹ، کام کا پلان، کیسے کام ہو گا، کتنے دن میں کام ہو گا اور مکمل نقشہ وغیرہ یہ سب عوام کے سامنے آنا چاہئیے اس کے لیے چاہے بورڈ لگا کر اسی جگہ نسب کیا جائے یا مکمل تفصیل اخبارات کے ذریعے عوام کے درمیان لائی جائے اور اخبارات میں کارپوریشن کی جانب سے جو بھی ٹینڈر نکلے اس میں کام کی مکمل تفصیل ہونی چاہئے۔

اس کے جواب میں سٹی انجینئر بچھاؤ نے کہا کہ آپ کا مطالبہ جائز ہے اور لیگلی طور پر ایسا ہی ہونا چاہئے ہم بھی مانتے ہیں مگر شہر مالیگاؤں میں یہ سب قاعدے سے کسی نے بھی کام کروانے کی مانگ نہیں کی تھی آپ لوگ پہلے ہیں جو لیگلی طریقے کی مانگ کر رہے ہیں ہم آپ کے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک ضرور پہونچائیں گے. ایس ڈی پی ائی کے وفد میں راحیل حنیف صاحب کے ساتھ اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی ممبر عبداللہ خان انجینئیر . عزیزالرحمان بجرنگ واڑی . عظیم شیخ اور عثمان عاشقؔ وغیرہ شامل تھے. 

(رپورٹ بذریعہ :- میڈیا انچارج عثمان عاشقؔ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے