جمیعت علماء مدنی روڈ کے محبان وشہر کے وہ تمام احباب جس نے اپنا جان مال وقت صلاحیت کو اجلاس کیلئے پیش کیا ہم انکے شکرگزار ہیں جمیعت علماء مالیگاؤں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) گزشتہ روز جمیعت علماء مدنی روڈ کے صدر محترم، رکن مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند، خطیب امام جامع مسجد و عیدین( لشکر والی عیدگاہ ) صدر آل مہاراشٹر رابطہ مدارس دینیہ عربیہ جمیعت علماء کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن ریاستی عاملہ کے رکن مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی سے نمائندے نے گزشتہ دنوں 21,20 مئی کو ممبئی کے آزاد میدان میں ہوۓ ملکی سطح پر مجلس منتظمہ کے ارکان کے اجلاس کی کامیابی کے بعد، انکے تاثرات جاننا چاہا اور آگے مستقبل کے عزائم اور لائحہ عمل کیا ہے سوال کیا, صدر موصوف مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ یہ مجلس منتظمہ کا اجلاس جمیعت علماء ہند کے صدر محترم جناب حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ایماء پر رکھا گیا تھا اور یہ پروگرام کس شہر میں لیا جائے اسکے لیے مختلف رائے پیش کی گئی،ممبئی میں رکھنے سے پہلے پٹنہ شہر میں طے پایا ، پھر کسی وجہ سے وہاں سے پروگرام ہٹایا گیا، پھر پونا، آورنگ آباد، بیڑ ، ،مالیگاؤں ، دھولیہ ان مقامات کے مجلس منتظمہ کے ارکان نے پیش کش کی تھی۔
اور کوشش کی تھی کہ انھیں منظوری مل جائے، مگر تمام تر کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ طے پایا کہ جہاں، ریلوے اسٹیشن، اور ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کی سہولت ہو ائیر پورٹ ہو، ایسے مقام پر پروگرام کرنا چاہیے، اور اگر ممبئی میں یہ پروگرام ہوا تو یہ پیغام و اسکی چرچا پورے ملک میں جاۓ گا، اس لیے اگر اور شہر میں یہ پروگرام ہوا تو ایسا ہے کہ جنگل میں مور ناچہ کس نے دیکھا، لیکن اگر ممبئی میں یہ پروگرام ہوا تو اس کا پیغام پورے ملک میں جاۓ گا، اور ملک کے بر سر اقتدار تک یہ جاۓ گا، تو ممبئی میں یہ اجلاس رکھا گیا، مگر سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ چار ہزار افراد کا کھانے رہنے کا نظم کس طرح کیا جائے گا پر تمام تر دقت و دشواریوں کے باوجود ممبئی میں کریں گے اور ہمارے لئے سعادت کی بات ہے کہ پچھلی مرتبہ جب مجلس منتظمہ کے اجلاس میں ہوا تھا تو آنے والے ملک بھر کے مہمانوں کی خدمت اور انکے کھانا کھلانے کا ایمرجنسی نظم مالیگاؤں والوں کو سمبھالنا پڑا تھا تو یہ طے ہوا کہ اب خدمت اور طعام کا نظم مالیگاؤں والوں کے لوگ دیکھے گے، الحمداللہ اخراجات تو جمیعت علماء نے برداشت کیے مگر آنے والے مہمانوں کو اکرام کے ساتھ کھانا کھلانا یہ ذمہ داری ہمارے ساتھیوں اور مجلس منتظمہ کے ارکان کو دی گئی تھی۔
اور الحمد للہ ہمارے تمام ہی مجلس منتظمہ کے افراد اور جمیعت علماء سے وابستہ افراد تمام ورکروں نوجوان ساتھیوں نے دل و جان سے خدمت کی، اور اسطرح سے خدمت کی کہ ذمہ داران نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اسکو سراہا اور اسی کے ساتھ ان لوگوں نے مالیگاؤں کے تمام ہی خدمت گار لوگوں کا شکریہ ادا کیا، اور یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ جو سب سے مشکل کام تھا وہ ہم لوگوں کو دیا گیا تھا اور الحمد للہ جمیعت کے تمام ہی احباب نے مل کر کے بہ حسن خوبی انجام دیا، مَیں جمیعت علماء کی ورکنگ کمیٹی و ایک ذمہ دار کی حیثیت سے مالیگاؤں جمیعت سے وابستہ تمام ہی ان احباب کو جنھوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں تن من دھن سے لگ کر کے اسکو کامیابی سے ہمکنار کیا مَیں سبھی لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں.
0 تبصرے