سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا وفد سول اسپتال پہونچا


مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں میں موجودہ سول ہسپتال کے تعلق سے مسلسل لاپرواہی اور بے توجہی کی شکایت موصول ہونے پر مالیگاؤں ایس ڈی پی ائی کے ممبران ایک وفد (جسمیں اسٹیٹ سیکریٹری مشتاق محاذ, اسٹیٹ ممبر عبداللہ خان انجینئیر, ضلعی صدر راحیل حنیف ( حنیا), جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی, عظیم شیخ, عارف عطار, جمیل شیخ) وغیرہ شامل تھے۔

سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کے ڈاکٹرس سے گفتگو کی ڈاکٹرس کا کہنا ہیکہ بہت کم معاملات ایسے ہوتے ہیں کہ یہاں سے مریضوں کو دھولیہ روانہ کیا جاتا ہے ڈاکٹرس کے کہنے کے مطابق مالیگاؤں سول ہسپتال میں روزانہ قریب بیس نارمل ڈیلیوری اور قریب دس سیزر کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ بے شمار معاملات ایسے ہوتے ہیں جس میں مریض کے علاج و معالجے کے سلسلے میں مفت خدمات انجام دی جاتی ہے. ایس ڈی پی آئی کے وفد نے تفصیلی گفتگو کی اور سول ہسپتال کی خدمات کے بارے میں مکمل معلومات لی اور شہر سے موصول خبروں کے مطابق سول ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی کے تعلق سے باز پرس کی جس کے جواب میں ڈاکٹرس نے کہا کہ آئیندہ ہماری کوشش ہو گی کہ شہریان کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے اور جلد ہی ہسپتال میں ایک بورڈ لگا یا جائے گا جس پر اردو اور مراٹھی میں خدمات اور سرکاری اسکیموں کی مکمل معلومات درج ہوگی.اس طرح کی تحریری خبر اسٹیٹ میڈیا انچارج مشتاق محاذ کے ذریعے اخبار ھذا کو موصول ہوئی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے