رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا جعفر نگر علاقے کا دورہ


برسوں کی تکلیف سے راحت، کارپوریشن کے 33 لاکھ کے خصوصی فنڈ سے اوپن نالے کی تعمیر

مالیگاؤں (پریس ریلیز) برسوں سے بارش کے ایام میں عائشہ نگر، انصار پترا ڈپو سے جعفر نگر نالے کے ذریعے آنے والا بارش کا پانی جس سے باغ قاسم، ملت نگر ،نئی بستی و اطراف کی بستی میں پانی بھرنے اور بارش بند ہونے کے گھنٹوں بعد بھی پانی اترنے کے انتظار میں پریشان ساکنان کیلئے بڑی راحت کی خبر ہے کہ سال گزشتہ عاشورہ محرم کے روز رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کے ہمراہ جعفر نگر بنی عقیل مسجد سے ملت چوک، رضا چوک، حسن پورہ، نورنگ کالونی کا بارش و لبالب پانی بھری سڑکوں و نالوں کا دو گھنٹہ طویل دورہ کیا تھا۔

اور ان علاقوں میں پانی بھرنے کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے منصوبہ بندی کرنے کیلئے مالیگاؤں کارپوریشن سے اس ضمن میں خصوصی توجہ و اقدام کرنے کے احکامات رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کو دیے تھے جس پر کمشنر موصوف نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے 33 لاکھ کارپوریشن کے خصوصی فنڈ سے اوپن نالے کی تعمیر بنی عقیل مسجد تا ملت چوک و حوا ٹاور سے ملت چوک اوپن نالے کی تعمیر ٹینڈر و دیگر پیپر ورک کی تکمیل کرتے ہوئے ورک آرڈر جاری کیا جس کی ابتدا ملت چوک پہ آر سی سی پائپ کے ذریعے بنی عقیل مسجد نالے کو جوڑنے کیساتھ اوپن نالے کی تعمیر کا آغاز ہوا اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی بذات خود موجود تھے۔

جہاں پر کارپوریشن پربھاگ تین کے جونیئر انجینئر حذیفہ و مکت دار سے اوپن نالے کی تعمیر کی مکمل تفصیل حاصل کی عیاں رہے کہ بنی عقیل مسجد سے نئی بستی کی سمت جانے والے نالے کو ملت چوک نالے کی سمیت جوڑنے سے پانی دو حصوں میں تقسیم ہوگا جس سے نئی بستی کے نالے کا لیول کچھ حد تک کم ہوگا جس کے باعث بارش کے ایام میں باغ قاسم و نئی بستی و اطراف میں نالے کا پانی بھرنے جیسے مسئلے کا مستقل حل ثابت ہوگا بارش سے قبل اوپن نالے کی تعمیر مکمل ہو اس طرح کے احکامات رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے دیے ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ حسین انصاری، سہیل ماسٹر، سلمان مدینہ، سلمان انیس کمال، عتیق مقادم، عابد بھائی، رضوان سیوک، حفیظ بھائی، علی حسن بھائی، عبدالاحد ،حامد حسین و دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے